صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اموات کی شرح- افواہ بنام حقائق


مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو یومیہ بنیاد پر ضلع وار معاملوں  اور اموات کی نگرانی کی ضرورت پر خصوصی زور دیا

وزارت  صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو باضابطہ اطلاعات  ، ویڈیو کانفرنسنگ  اور مرکزی ٹیموں کی تعیناتی کے ذریعہ مقررہ  رہنما ہدایات کے مطابق اموات کے معاملے ریکارڈ کرنے کا مشورہ دیا

قانون پر مبنی شہری اندرا ج نظام (سی آر ایس ) کو مضبوط کرنا، ملک میں پیدائش اور اموات  کی درست ریکارڈنگ کو یقینی بناتا ہے

Posted On: 04 AUG 2021 1:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی50؍اگست-2021 :کچھ میڈیا رپورٹوں میں آٹھ ریاستوں میں  کووڈ -19 کے سبب ہوئی  اموات کی گنتی  کم کئے جانے کی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اموات کا صرف اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور درست تعداد کی کبھی پتہ نہیں لگایا جاسکتا۔ رپورٹ میں  شہری اندارج نظام (سی آر ایس ) اور صحت سے متعلق انتظامات  واطلاعاتی نظام ( ایچ ایم آئی ایس ) کے اعدادوشمار کو  اجاگر کیا گیا ہے،جس میں  تمام وجوہات سے ہوئی اموات کی تعداد شامل ہیں۔ اس سے غلط نتائج نکلتے ہیں کیونکہ اس میں دیگر اسباب سے ہوئی اموات کو کووڈ کے سبب ہوئی اموات میں شمار کیا گیا ہے۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ہندوستان میں مضبوط اور قانون پر مبنی اموا ت کا اندراج نظام ہے۔ اگرچہ کچھ  معاملوں کا پتہ نہیں چل پاتا ہے لیکن   متعدی بیماریوں اور اس کے انتظام کے اصولوں کے مطابق اموات کے معاملوں کا چھوٹ جانا پوری طرح ناممکن ہے۔ یہ اموات کی شرح  کے معاملات میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اموات کی شرح 31دسمبر 2020  کو 1.45 فیصد تھی اور اپریل  - مئی 2021 میں دوسری لہر میں  معاملوں میں  غیر متوقع اضافے کے بعد بھی آج اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ  ہندوستان میں نئے یومیہ معاملات اور اموات کی رپورٹنگ کے معاملے میں  نیچے سے اوپر کے نقطہ نظر پر عمل کیا جاتا ہے، جہاں اضلاع،  مسلسل کووڈ معاملوں اور اموات کی تعداد کی رپورٹ  ،ریاست اور مرکزی وزارت کو کرتے ہیں ۔ اموات  کے معاملے  کی رپورٹ کے تعلق سے تعداد کے بارے میں افواہوں کو دور کرنے کے لئے مئی 2020کے شروع میں ہی ہندوستانی طبی تحقیق کونسل  ( آئی سی ایم آر ) نے  اموات کی کوڈنگ کے لئے  ڈبلیو ایچ او  کے ذریعہ سفارش کردہ  آئی سی ڈی  - 10  کو ڈ کے مطابق ریاستو ں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ہندوستان میں کووڈ -19 سے متعلق اموات  کی مناسب ریکارڈنگ   کے لئے رہنماہدایات جاری کی ہیں۔ وزارت صحت  مسلسل   باضابطہ اطلاعات ویڈیو کانفرنسنگ اور مرکزی ٹیموں کی تعیناتی کے ذریعہ طے شدہ رہنما ہدایات کے مطابق اموات کے معاملوں کو درج کرنے کا مشورہ دیتا رہا ہے۔ ریاستوں کو اپنے اسپتالوں میں  ضلع اور تاریخ کے مطابق چھوٹے ہوئے معاملات   او ر اموات کے معاملات کی تفصیلی آڈٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ  ڈاٹا سے متاثر فیصلے کی رہنمائی کی جاسکے ۔

وزارت صحت  باقاعدگی سے یومیہ  بنیاد پر ضلع سطح  پر معاملات  اور اموات  کی نگرانی کے لئے  مضبوط رپورٹنگ نظام کی ضرورت پرزور دیتا رہا ہے، جو ریاستیں  یومیہ  اموات  کی تعداد  مسلسل کم دکھارہے ہیں  ، انہیں  اپنے ڈاٹا کی جانچ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس کی واضح  مثال وزارت صحت کے ذریعہ  بہا ر کو   منظور کی گئی اموات  کی تعداد اور تاریخ و ضلع کے مطابق کرنے کو کہنا ہے ۔

ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی رپورٹنگ کے علاوہ قانون پرمبنی شہری اندراج نظا م  ( سی آر ایس ) کی مضبوطی ملک میں  تمام پیدائش اور اموات  کے معاملے کےدرج ہونے کو یقینی بنانا ہے۔سی آر ایس ڈاٹا کو جمع کرنا، منظوری ، ملان  اور تعداد کی اشاعت   کےپروسز  پر عمل کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ایک طویل  پروسز ہے لیکن اس سے یہ یقینی ہوجاتا ہے کہ کوئی  بھی اموات کا معاملہ چھوٹا نہیں ہے ۔توسیعی  اور زیادہ سرگرمیوں کے باعث  تعداد کو اگلے سال شائع کیا جاتا  ہے۔ میڈیا رپورٹ میں  بھی اسے منظور کیا گیا ہے۔

دوسری لہر کے دوران  ملک میں صحت نظام کی توجہ طبی امداد  کی ضرورت والے معاملوں  کے  کارگر کلینکل انتظام پر تھا۔ اس وجہ سے  کووڈ اموات کی صحیح رپورٹنگ اور ریکارڈنگ میں تاخیر ہوئی ہوگی۔ لیکن بعد میں ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اسے تسلیم کیا گیا۔  اموات کی کم رپورٹنگ  اور کم گنتی کی سبھی  قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے اموات کو منظور کئے جانے کا کام  ابھی کیا جارہا ہے۔

 یہ اچھی طرح  جانے ہوئے حقائق ہیں کہ کووڈ  وباجیسے  سنگین  اور طویل  صحت بحران کے دوران اموات ریکارڈ کرنے میں ہمیشہ  کچھ فرق ہوسکتا ہے۔ اموات  پر بہترین تحقیقاتی مطالعہ  ہمیشہ  واقعے کے بعد کیا جاتا ہے جبکہ اموات  پر اعدادوشمار قابل اعتبار ذرائع سے دستیاب ہوتے ہیں۔ ایسے مطالعے کے طور طریقے  کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈاٹا وسائل کو  اموات کی گنتی کے لئے  درست  اندازوں کی شکل میں وضاحت کی جاتی ہے۔

 

 

****************

 

 

ش ح۔ع ح۔ رم

U NO. 7479



(Release ID: 1742648) Visitor Counter : 258