وزارات ثقافت

حکومت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں   یوم پیدائش  کو منانے کے لئے 23 جنوری کو  پراکرم دوس قرار دیا ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 02 AUG 2021 3:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2  اگست 2021،    

اہم جھلکیاں:

  • حکومت ہند نے نیتا جی کے 125 ویں یوم پیدائش منانے سے متعلق  مختلف  تجاویز کو منظور کیا۔
  • لال قلعہ نئی دہلی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس میوزیم کیا گیا ہے۔
  • 23 جنوری کو پراکرم دوس  قرار دیئے جانے سے متعلق گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند  نیتاجی سبھاش  چندر بوس کا 125 واں یوم پیدائش  منا رہی ہے۔  نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 23 جنوری 2021 کو وکٹوریہ میموریل ہال کولکاتا میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وزیراعظم نے کی تھی۔

اس موقع پر نیتاجی سبھاش چندر بوس  سے متعلق  یادگاری سکہ اور  ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔ مذکورہ  تقریب کے تحت   کولکاتا میں 23 مارچ 2021 کو جبل پور میں 5 مارچ 2021 کو بین الاقوامی سیمیناروں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

تقریب کے لئے وزیراعظم کی صدارت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔اس کمیٹی میں معروف شخصتیں، تاریخ داں، مصنفین، ماہرین، نیتاجی سبھاش چندر بوس کے خاندان کے ارکان کے ساتھ ساتھ  آزاد ہند فوج سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شامل ہیں۔ 23 جنوری کو ہر سال  پرا کرم دوس کے طور پر منائے جانے کے اعلان سے متعلق  گزٹ نوٹی فکیشن  19 جنوری 2021 کو جاری کیا گیا تھا۔

حکومت ہند نے  نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق مختلف تجاویز  مثلاً  لال قلعہ میں  آئی این اے شہیدوں کا میموریل قائم کرنے نیتاجی سے متعلق شارٹ ویڈیوز اور آئی این اے  ٹرائل کے بارے میں ڈاکیومینٹری، کرنل ڈھلوں اور  جنرل شاہنواز خاں کی  سوانح حیات شائع کرنےنیتا جی کے بارے میں بچوں کے  کے لئے موزوں کامکس ، تصویروں کی کتاب کی شکل میں  آئی این  اے   کی فوٹوز شائع کرنے کو منظوری دی ہے۔

لال قلعہ نئی دہلی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس میوزم قائم کیا گیا ہے۔ نیتاجی سے متعلق  ایک جامع نمائش اس وقت کولکاتا کے وکٹوریہ میموریل ہال میں کی جارہی ہے۔

نیتاجی سبھاش چندر بوس  کے نام پر  درج ذیل ادارے  چل رہے  ہیں:

  • نیتاجی سبھاش یونیورسٹی، پوکھری، جمشید پور
  • نیتاجی سبھاش اوپن یونیورسٹی، کولکاتا
  • نیتاجی سبھاش یونیورسٹی آف ٹکنالوجی، نئی دہلی
  • نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ ، پٹیالہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7368

                          



(Release ID: 1741746) Visitor Counter : 270