سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کیرالہ میں کوتھیرن سرنگ کا ایک رخ کھولنے کی ہدایت دی

Posted On: 01 AUG 2021 2:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم اگست    روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کل ایک ٹویٹ پیغام میں کیرالہ میں کوتھیرن سرنگ کا ایک سرا کھولنے کی ہدایت دی۔  یہ ریاست کی پہلی روڈ سرنگ ہے اور اس سے کیرالہ کے تمل ناڈو اور کرناٹک سے رابطے میں بہتری آئے گی۔ 1.6 کلومیٹر طویل سرنگ کو پیچی- وزہانی وائلڈ لائف سینکچوری سے ہو کر گزرتی ہے۔ یہ سڑک جنگلی جانوروں  کو خطرے میں ڈالے بغیر شمالی و جنوبی راہداری میں اہم بندرگاہوں اور قصبوں سے رابطے کو بہتر بنائے گی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی ہر شہری کے لیے  بہتر معاشی مواقع کو یقینی بنارہی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7320



(Release ID: 1741289) Visitor Counter : 172