وزارت دفاع

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Posted On: 27 JUL 2021 10:48AM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • وزیر دفاع آج دوشنبے کے  تین روزہ دورے پر روانہ  ہورہے ہیں۔
  • کل شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
  • ممبر ممالک دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
  • وزیر دفاع  اپنے تاجک ہم منصب کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 27  سے 29  جولائی 2021  تک تاجکستان کے شہر  دوشنبے کا  دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ  شنگھائی تعاون تنظیم  کے ممبر ملکوں  کے وزرائے دفاع کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ سالانہ میٹنگ میں  شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک ملکوں کے درمیان  دفاعی تعاون کے امور پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا اور  توقع ہے کہ  مذاکرات کے بعد ایک کمیونک جاری کیا جائے گا۔ جناب راج ناتھ سنگھ کا میٹنگ سے خطاب  28  جولائی  کو ہوگا۔

دوشنبے کے اپنے  دورے کے دوران  توقع ہے کہ وزیر دفاع  اپنے تاجک ہم منصب کرنل جنرل شیر علی مرزو سے   ملاقات کریں گے اور  باہمی تعاون کے علاوہ  آپسی مفاد کے دیگر امور پر  تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ تاجکستان اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کی صدارت کر رہا ہے اور  وزراء اور سرکاری  سطح کی میٹنگوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-7057



(Release ID: 1739375) Visitor Counter : 201