وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے سی آر پی ایف کارکنان کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی

Posted On: 27 JUL 2021 9:42AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍ جولائی  :  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے عملے کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’سی آر پی ایف کے یوم قیام پر تمام جانباز  @crpfindia  کارکنان اور ان کے کنبے  والوں کو مبارک باد پیش کی۔ سی آر پی ایف کو اپنی شجاعت اور فرائض کی انجام دہی کے لئے جانا جاتا ہے۔ ہندوستان کے حفاظتی نظام میں ان کا اہم کردار ہے۔ قومی یکجہتی کو مزید استحکام فراہم کرنے میں ان کا بڑا تعاون ہے۔‘‘

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ش ت- ق ر)

 

U-7056


(Release ID: 1739371) Visitor Counter : 203