بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ساحلی ریاستوں میں روپیکس واٹر ٹیکسی خدمات

Posted On: 26 JUL 2021 3:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جولائی 2021: آبی نقل و حمل کے سستا ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست وسیلہ ہونے کے تناظر میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ساگرمالا پروگرام کے تحت متعدد راستوں میں رو رو/ رو پیکس منصوبے شروع کیے ہیں۔ ساگرمالہ پروگرام کے تحت رورو اور روپیکس فیری کے لیے مکمل اور مجوزہ بنیادی ڈھانچہ کی ریاست وار تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

ریاست

 تکمیل شدہ منصوبے

زیر نفاذ

تیاری کے مراحل میں

مجموعی عدد

مہاراشٹر

5

13

20

38

گوا

1

 

13

14

آندھرا پردیش

 

1

8

9

تمل ناڈو

 

 

3

3

گجرات

1

 

1

2

اوڈیشہ

 

 

2

2

کرناٹک

 

 

1

1

کیرلا

 

 

1

1

مغربی بنگال

 

 

1

1

مجموعی تعداد

7

14

50

71

قومی آݨی شاہراہوں (این ڈبلیوز) کے لیے تیار تکنیکی اقتصادی امکان اور تفصیلی منصوبہ رپورٹوں (ڈی پی آر) کے نتائج کی بنیاد پر، 23 آبی شاہراہوں کو ساز و سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے قابل عمل پایا گیا ہے اور 2 آبی شاہراہوں کو سیاحت کے مقصد کے لیے قابل عمل پایا گیا ہے۔ ان آبی شاہراہوں کی ترقی اور ان کو ساحلی راستوں کے ساتھ ضم کرنے سے ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

U. No. 7034

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1739358) Visitor Counter : 177