وزارت دفاع

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر ملک کے لیے جان قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا


Posted On: 26 JUL 2021 12:45PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

  • وزیردفاع نے قومی جنگی یادگار میں بہادر جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کیا
  • احسان مند قوم ہمیشہ ان کی شجاعت کی مقروض رہے گی
  • دفاع کے وزیرمملکت ، چیف آف آرمی اسٹاف اور ایئراسٹاف، دفاعی سکریٹری اور سی آئی ایس سی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا

 

نئی دہلی، 26؍جولائی2021: وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 26 جولائی 2021 کو نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار پر کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر دفاع نے ان بہادر جوانوں کے احترام میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نے 1999 میں ''آپریشن وجے'' جو کرگل جنگ کے نام سے بھی مشہور ہے، میں بھارت کی فتح کے دوران قوم کی خدمت کرتے ہوئے عظیم قربانی دی تھی۔

 

 

      

 

 

قومی جنگی یادگار پر وزیٹرس بُک میں اپنے پیغام میں جناب راجناتھ سنگھ  نے کرگل جنگ کے بہادر جوانوں کی شجاعت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ''ملک، بھارت کی مسلح افواج کے بہادر ہیروز کے ذریعہ پیش کی  گئی  قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احسان مند قوم ہمیشہ ان کی ہمت اور جرات کی مقروض رہے گی اور ان کے نظریات پر عمل پیرا رہے گی۔ ''

 

       

 

ایک ٹویٹ میں وزیردفاع نے کہا کہ :''بہادر فوجیوں کی عظیم قربانیوں سے آنے والی نسلیں تحریک لیں گی۔

جناب راجناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بہادر فوجیوں کی شجاعت اور قربانیوں کو سلام کیا۔

دفاع کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدرویا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی  ( سی آئی ایس سی) کے چیف آف انٹگریٹیڈ ڈیفینس اسٹاف، وائس ایڈمیرل انل کمار جین نے بھی اس موقع پر قومی جنگی یادگار پر شہید فوجی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزارت دفاع کے سینیئر سول اور فوجی افسران بھی موجود تھے۔

 

         

 

کرگل جنگ کے دوران بھارتی فوج کے بہادر جوانوں نے بھارتی فضائیہ کی مدد سے اس دشمن کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے سخت موسم، دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور غیرمعمولی صورتحال کا ڈٹ کر سامنا کیا تھا جس نے اونچی پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس یادگاری اور زبردست موقع پر فخر کرنے والی قوم ملک بھر میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ اپنے شہید فوجیوں کو یاد کرکے شاندار جیت  کاجشن منا رہی ہے۔

******************

 

ش ح  - ح ا - س ک  

U. NO. 7013


(Release ID: 1739016) Visitor Counter : 272