صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی ہندوستان کی مجموعی کوریج 43.51 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے
ریکوری کی شرح 97.35 فیصد ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39361 روزانہ کے نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں
ہندوستان کے ایکٹیو معاملات کی تعداد (411189) اس وقت مجموعی معاملات کی 1.31 فیصد ہے
روزانہ کی پازیٹیویٹی کی شرح (3.41 فیصد) مسلسل 49 ویں دن بھی 5 فیصد سے کم ہے
Posted On:
26 JUL 2021 10:26AM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ جولائی : گزشتہ ہندوستان میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کی کوریج 43.51 کروڑ سے زیادہ تجاوز کر گئی ہے۔ آج صبح 8 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق ہے مجموعی طور پر 435196001 ویکسین کی خوراکیں، 5295458 اجلاسوں میں لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1899874 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
ان میں شامل ہیں:
صحت دیکھ بھال کے ورکرس
|
پہلا ڈوز
|
1,02,87,343
|
دوسرا ڈوز
|
77,06,397
|
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان
|
پہلا ڈوز
|
1,78,56,000
|
دوسرا ڈوز
|
1,08,45,879
|
18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ
|
پہلا ڈوز
|
13,91,72,057
|
دوسرا ڈوز
|
62,18,541
|
45 سے 59 سال کی عمر کے گروپ
|
پہلا ڈوز
|
10,09,68,508
|
دوسرا ڈوز
|
3,45,89,799
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلا ڈوز
|
7,35,18,799
|
دوسرا ڈوز
|
3,40,32,678
|
میزان
|
43,51,96,001
|
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیریت کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کے اسکوپ کو توسیع دینے کے تئیں پر عزم ہے۔
اس وبا کے آغاز سے اس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 30579106 افراد کووڈ – 19 سے بازیافت ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 35968 مریضوں نے ریکور کیا ہے۔ اس سے مجموعی طور پر ریکوری کی شرح 97.35 فیصد ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان بھر سے 39361 روزانہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 29 دنوں سے مسلسل روزانہ کے نئے کیسز 50000 سے کم رپورٹ کئے جارہے ہیں۔ یہ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور اشتراکی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ہندوستان کا ایکٹیو کیس ہولڈ آج 411189 ہے، جب کہ ملک کے مجموعی پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو کیس کی شرح 1.31 فیصد ہے۔

ملک بھر میں نمایاں طور پر منظم ٹیسٹنگ کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1154444 ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں ابھی تک 45.74 کروڑ سے زیادہ ( 457444011) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار پازیٹویٹی کی شرح اس وقت 2.31 فیصد ہے، جب کہ روزانہ پازیٹویٹی شرح آج 3.41 فیصد رہی۔ روزانہ کی پازیٹویٹی کی شرح مسلسل 49 ویں دن بھی اب 5 فیصد سے نیچے ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع- ق ر)
U-7003
(Release ID: 1738980)
Visitor Counter : 292
Read this release in:
Gujarati
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam