خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین واطفال بہبود کی وزارت نے ‘پی ایم کیئرس فارچلڈرین’اسکیم کے تحت مدد حاصل کرنے کے لئے اہل بچوں کی نشاندہی کرنے اوردرخواست جمع کرنے کی سہولت کی خاطرویب پرمبنی پورٹل کا آغازکیاpmcaresforchildren.in


اسکیم کا مقصد پائیدارطریقے سے یتیم بچوں کی جامع نگہداشت اور تحفظ کو یقینی بناناہے

Posted On: 25 JUL 2021 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی25؍جولائی:خواتین واطفال بہبود کی وزارت نے ‘پی ایم کیئرس فارچلڈرین ’ اسکیم کے تحت درخواست دینے اور مدد حاصل کرنے کے لئے اہل بچوں کی نشاندہی اورانھیں فائدہ حاصل کرنے کے لئے درخواستوں کی پروسیسنگ کی سہولت دستیاب کرانے کی خاطر ویب  کاآغاز کیاہے ۔ بچوں کے اندراج   اوراستفادہ کنندگان کی نشاندہی پرموڈیول کو فعال بنایاگیاہے ۔پورٹل pmcaresforchildren.in پرمبنی

کو ضروری معلومات اورماڈیول کے ساتھ برابر اپ ڈیٹ کیاجائے گا۔

کووڈ -19کی وباء کے سبب ماں باپ دونوں یا واحد گارجین یاقانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین کو ہونے والے بچوں کی مدد کی خاطروزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ ‘ پی ایم کیئرس فارچلڈرین ’ اسکیم کا اعلان کیاگیاتھا۔ اس اسکیم کا مقصد پائیدارطریقے سے ان بچوں کی جامع دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بناناہے ، جنھوں نے اپنے والدین کو کووڈ 19کی وباء کی وجہ سے کھودیاہے ۔ یہ صحت بیمہ کے توسط سے ان کی فلاح وبہبود کانظم کرتاہے ، انھیں تعلیم کے توسط سے بااختیاربناتاہے اور 23سال کی عمر پرپہنچنے پر انھیں 10لاکھ روپے کی مالی مدد کے ساتھ ایک خود کفیل وجود کا اہل بناتاہے ۔

گذشتہ 15جولائی ، 2021کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے خواتین واطفال بہبود محکموں /سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے محکموں کے اے سی ایس /پرنسپل سکریٹریز /سکریٹریز کے لئے پورٹل پرایک پریزنٹیشن دیاگیا ۔ ضلع افسران ، ضلع تحفظ اطفال اکائیوں اوربہبود ی اطفال افسران کے لاک ان آئی ٹی اور پاس ورڈ کوبھی خواتین واطفال بہبود محکمہ /سماجی انصاف و تفویض اختیارات محکمہ  (جو بھی صورت حال ہو) کے ساتھ مشترک کیاگیا۔ان سے اسے متعلقہ افسران کے پاس بھیجنے کی درخواست کےساتھ دونوں چیزیں مشترک کی گئیں ۔

خواتین واطفال بہبود کی وزارت نے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں /مرکز کے انتظام علاقوں کے منتظمین سے 22جولائی ،2021کو جاری کئے گئے ایک خط میں کہاہے کہ وہ اپنی ریاستوں کے ضلع افسران کو ہدایت دیں کہ وہ ‘پی ایم کیئرس فارچلڈرین’ اسکیم کے تحت مدد حاصل کرنے کے لئے اہل بچوں کی نشاندہی کریں اور ‘پی ایم کیئرس فارچلڈرین ڈاٹ ان ’پورٹل پراہل بچوں کی تفصیلات ڈالیں تاکہ انھیں فوراً مل سکے ۔

انھیں بچوں کے رجسٹریشن کے لئے اقدامات کرنے کی بھی صلاح دی گئی ہے ۔ ان اقدامات کی جانکاری ضمیمے میں دی گئی ہے ۔ اس کام کو آئندہ 15دنوں کے اندرمکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مقصد کی خاطر ایک مخصوص ہیلپ ڈیسک قائم کیاگیاہے ، جس پر ٹیلی فون نمبر011-  پررابطہ کیاجاسکتاہے ۔

pmcares-children.wcd[at]nic[dot]in 23388074کے ذریعہ یا ای میل  

وزارت نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے منتظمین سے ذاتی طورپر پورٹل میں ڈاٹاانٹری کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ضمیمہ

پی ایم کیئرس فارچلڈرین اسکیم کے تحت مدد کے لئے اہل بچوں کی نشاندہی کرنا۔

اہلیت

11مارچ  2020سے وباء کے آخرتک کووڈ 19کی وجہ سے

  1. ماں باپ دونوں یا
  2. باحیات ماں باپ یا
  3. قانونی سرپرست /گود لینے والے ماں باپ کو کھودینے والے سبھی بچے اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے مستحق ہوں گے ۔

طریقہ کار:

  1. ضلع مجسٹریٹ ، پولیس ، ڈی سی پی یو ، چائلڈ لائن اور سول سوسائٹی کے اداروں کی مدد سے ایسے بچوں کی نشاندہی کے لئے مہم چلائیں گے ۔
  2. گرام پنچایتوں ، آنگن باڑی اورآشانیٹ ورک کو ایسے بچوں کے متعلق رپورٹ دینے کے لئے کہاجاسکتاہے ۔
  3. اس بارے میں عوام الناس کو مطلع کرنے اورانھیں سی ڈبلیوسی کے سامنے ایسے بچوں کو پیش کرنے یا چائلڈ لائن (1098) یا ڈی سی پی یو کے توسط سے ان کے بارے میں رپورٹ کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر مقامی زبان میں نشاندہی مہم کے بارے میں خاطرخواہ تشہیر کی جاسکتی ہے ۔
  4. جن بچوں نے  اپنے ماں باپ دونوں کوکھودیاہے اور جنھیں اس اسکیم کے تحت مدد کی ضرورت ہے ، انھیں چائلڈ لائن (1098) ، ضلع تحفظ اطفال اکائی ( ڈی سی پی یو) یا کسی دیگر ایجنسی یا فرد کے ذریعہ سی ڈبلیو سی کے سامنے ،  بچے کے بارے میں جانکاری ملنے کے 24گھنٹے کے اندرجس میں سفرمیں لگنے والاوقت شامل نہیں ہے ، پیش کیاجاسکتاہے ۔
  5. اسکیم کے تحت مدد حاصل کرنے کے لئے درخواست ، بچے کے ذریعہ ، دیکھ بھال کرنے والے کے ذریعہ یاپھر سی ڈبلیو سی کے سامنے بچے کو پیش کرنے والی کسی دیگرایجنسی کے ذریعہ پرکیاجاسکتاہے ۔
  6. سی ڈبلیو سی ، ڈی سی پی یو کی مدد سے اس بچے کے بارے میں حقائق جمع کرے گا، جس نے ماں باپ ، دونوں کو کھودیاہے ۔ اس میں فوت شدہ ماں باپ ، گھرکاپتہ ، اسکول ، رابطہ سے متعلق معلومات ، کریڈینشیل اور خاندان کے دورکے اراکین ، رشتہ داروں یا قریبی رشتہ داروں کی سالانہ آمدنی کی تفصیلات شامل ہیں ۔ سی ڈبلیو سی والدین کی وفات کی وجہ ان کے ڈیتھ سرٹیفیکٹ یاان کی انکوائری کے توسط سے ویری فائی کرے گا۔ سی ڈبلیو سی کے ذریعہ پی ایم کیئرس فارچلڈرین پورٹل پراسے ڈی ایم کے ذریعہ غورکئے جانے کے لئے پیش کئے جاتے وقت اپ لوڈ کیاجاسکتاہے ۔
  7. سی ڈبلیو سی ، دیگرایجنسیوں کے ذریعہ پیش کئے گئے یا رپورٹس کئے گئے سبھی بچوں کی تفصیلات پورٹل پراپ لوڈ کرسکتاہے ۔
  8. ہرمعاملے کے حقائق کا پتہ لگانے کے بعد ، سی ڈبلیو سی ، بچے کے سلسلے میں ڈی ایم کو اپنی سفارشات پیش کرسکتاہے ۔
  9. اگرسی ڈبلیو سی کسی خاص بچے کی سفارش نہیں کرتاہے تو ڈی ایم کے غورکے لئے دی گئی جگہ پر اسباب کااندراج کیاجاناچاہیئے ۔
  10. درخواستوں پر غورکرتے وقت ‘ فرسٹ ان فرسٹ آوٹ ’ کے اصول پر عمل کیاجاسکتاہے ۔
  11. ڈی ایم ، سی ڈبلیو سی کی سفارشات کو قبول کرسکتے ہیں یا سی ڈبلیو سی یا ڈی سی پی یو کے توسط سے جائزے کی مانگ کرسکتے ہیں ۔ سی ڈبلیو سی کے ذریعہ سفارش پانے والے یا نہ پانے والے ہربچے کے بارے  میں ڈی ایم اپنی طرف سے تجزیہ کرسکتے ہیں ۔ ڈی ایم ، تحفظ اطفال اسٹاف ، پولیس ، چائلڈ لائن یااس مقصد کے لئے مناسب سمجھی جانے والی کسی دیگرایجنسی کی مدد لے سکتے ہیں ۔
  12. ذاتی طورپر مطمئن ہونے کے بعد ڈی ایم ، اسکیم کے لئے پورٹل پربچے کی اہلیت کی توثیق کرسکتے ہیں ۔ اسکیم کے تحت بچوں کی اہلیت کے بارے میں ڈی ایم کے ذریعہ کیاگیا فیصلہ حتمی ہوگا۔  

****************

 

ش ح م م۔ع آ

U NO. 7006



(Release ID: 1738979) Visitor Counter : 217