قبائیلی امور کی وزارت

ہندوستان کے امنگوں بھرے اضلاع کے قبائلی آبادیوں میں ون دھن یوجنا کے کامیاب نفاذ کے لئے نیتی آیوگ اور ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) کا اشتراک باہم

Posted On: 24 JUL 2021 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی 24 جولائی 2021: وزیر اعظم کی طرف سے "آتم نربھر بھارت" کی پکار کے خطوط پر "بی ووکل فار لوکل بائی ٹرائبل " کے ساتھ ، " سب کا ساتھ  سب کا وکاس" کے مقصد کو حاصل کرنے کے رُخ پر ٹرائیفیڈ ان اضلاع میں ون دھن یوجنا کے نفاذ کے لئے نیتی آیوگ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جن کی نیتی آیوگ کے ذریعہ امنگوں بھرے اضلاع کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ امنگوں بھرے قبائلی اضلاع میں ون دھن یوجنا کے نفاذ کے بعد کے اقدام کے طور پر  ٹرائیفیڈ  ٹیم نے نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیو ٹیو افسر جناب امیتابھ کانت کی صدارت میں 23 جولائی 2021 کو ایک اجلاس میں ون دھن یوجنا کے بارے میں امنگ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں / ڈسٹرکٹ کلکٹروں کو آگاہ کیا۔

image001JJ3Y.jpg

image002QL8B.jpg

ابتدائی نوعیت کی ون دھن قبائلی صنعتیں اور معمولی جنگلی پیداوار (ایم ایف پی) کے ذریعے مارکیٹنگ کی میکانزم بذریعہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور ایم ایف پی ویلیو چین کی تیاری کی "اسکیم جو جنگلی پیداوار جمع کرنے والوں کو ایم ایس پی مہیا کرتی ہے اور قبائلی گروپوں اور کلسٹروں کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ متعارف کراتی ہے، قبائلی گروپ اور وزارت قبائلی امور کے  ٹرائیفڈ   بہت سے اقدامات میں شامل ہیں جو قبائلی آبادی کے لئے روزگار اور آمدنی پیدا کرکے مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

ٹرائفڈ کی قیادت میں  مشن موڈ میں یہ اقدامات ایم ایف پی کی قیادت میں قبائلی ترقی کی مثال ہیں۔ قبائلیوں کو ان کے علاقوں میں ایم ایف پی کا قانونی مالک بنایا گیا ہے۔ متعدد ایم ایف پیز کے لئے کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا اعلان کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ایم ایف پی میں پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن ایک ایسے مشترکہ سہولت مراکز میں کی جائے گی جو اچھی طرح سے لیس ہوں۔ ان مراکز کو ون دھن وکاس مرکز کہا جاتا ہے۔

ٹرائیفڈ کے مطابق اُس نے 37,904 ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) کو اب تک منظوری دی ہے جن میں سے ہر ایک کے 300 رہائشیوں کے 2275 ون دھن وکاس کیندر کلسٹر (وی ڈی وی کے سی) میں شامل ہیں۔ ایک عام ون دھن وکاس کیندر میں 20 قبائلی ممبر شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح کے 15 ون دھنن وکاس کیندر ایک ون دھان وکاس کیندر کلسٹر تشکیل دیتے ہیں۔ ون دھن وکاس کیندر کلسٹروں کی طرف سے ون دھن وکاس کیندر کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے روزگار اور بازار سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ 27 ریاستوں اور 2 مرکزی خطوں میں تقریبا 6.77 لاکھ  قبائلی جنگلی پیداوار جمع کرنے والوں کو کاروباری مواقع فراہم کیا جائے گا۔ ون دھن اسٹارٹ اپ پروگرام نے اب تک 50 لاکھ قبائلیوں پر اثر ڈالا ہے۔

یہ منصوبہ عالمی وبا کے دوران مراعات سے محروم ہو کر رہ جانے والوں کے لئے روزگار کے محاذ پر خوش آئند  ثابت ہوا ہے۔ اچھی منصوبہ بندی اور نفاذ کے ساتھ  27 ریاستوں میں ٹرائیفڈ اور اس کی ریاستی ایجنسی کے شراکت دار  پروگرام کے نتائج میں ایک مثالی تبدیلی کے نقیب بنے ہیں۔

ٹرائیفڈ کی ون دھن یوجنا 124 اضلاع میں نفاذ کے مختلف مراحل میں ہے۔ یہ وہ اضلاع ہیں جو امنگوں بھرے اضلاع قرار دئیے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں درجہ بندی کا کام قبائلیوں کی آبادی کی فیصد کے ساتھ ساتھ ضلع میں وی ڈی وی کے سی کی تشکیل کے اقتصادی امکانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ٹرائیفڈ پہلے ہی 65 امنگوں بھرے اضلاع میں سرگرم عمل ہے جن میں 1.55 لاکھ قبائلی مستفیدین کے ساتھ 521 ون دھن کلسٹروں (وی ڈی وی کے سی) کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کو امنگوں بھرے اضلاع کے تمام قبائلی گروپوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

قبائلی آبادی 50 فیصد سے زیادہ کے ساتھ زمرہ اول کے تحت 41 امنگوں بھرےاضلاع میں سے 39 اضلاع میں وی ڈی وی کے سی کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم ، ناگالینڈ، اڈیشہ، تلنگانہ اور تریپورہ کے اضلاع شامل ہیں۔

کلکٹروں اور دیگر ضلعی عہدیداروں کی حمایت اور نیتی آیوگ کے ساتھ اشتراک عمل اور ساجھیدای کا مقصد ملک بھر میں قبائلی ماحولیاتی نظام میں مکمل تبدیلی لانا ہے۔

 

 

 

 

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6970



(Release ID: 1738734) Visitor Counter : 195