نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے آج خواتین کے 49 کلوگرام کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا ، ٹوکیو اولمپکس میں ہندستان کا یہ پہلا تمغہ ہے


آج میری محنت کا پھل ملااور میرا خواب پورا ہوا ہے:میرا بائی چانو

Posted On: 24 JUL 2021 4:45PM by PIB Delhi

کلیدی جھلکیاں:

  • میرابائی چانو نے مجموعی طور پر 202 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس میں 87 کلوگرام اسنیچ میں اور  115 کلوگرام کلین اینڈ جرک میں اٹھائے گئے۔
  • صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کوڈ اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمغہ جیتنے کے ساتھ ہندستان کے اس آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور چانو کو  عمدہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
  • میرابائی چانو کو مبارکباد دیتے ہوئے  کھیل کود کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ آپ سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا۔

ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے ٹوکیو اولمپکس میں آج خواتین کے 49 کلوگرام کے وزن برداری کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا اس طرح انہوں نے  ہندستان کیلئے پہلا تمغہ حاصل کیا۔

انہوں نے مجموعی طور پر 202 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس میں 87 کلوگرام اسنیچ میں اور  115 کلوگرام کلین اینڈ جرک میں اٹھائے گئے۔ منی پور سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ نوجوان ویٹ لفٹر نے 2018 میں کمر کی تکلیف کے بعد احتیاط سے سنبھالا لیا ، وہ قوم کیلئے باعث فخر بن گئیں۔ صدر جناب رام ناتھ کووند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے  لوگوں نے میرابائی کو ان کے اس کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو فون  کیا اور میڈل جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر جناب رام ناتھ کووند نے چانو کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ جناب کووند نے ٹویٹ کیا کہ ’’ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندستان کے لئے تمغہ حاصل کرنے پر میرابائی چانو کو انتہائی مبارکباد‘‘۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے میڈل جیتنے والے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور چانو کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دی۔ ’’ٹوکیو 2020 کا اس سے زیادہ خوشگوار آغاز نہیں ہو سکتا تھا! ہندوستان کو میرابائی چانو کی حیرت انگیز کارکردگی سے خوشی ملی ہے۔ ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیتنے پر انھیں مبارکباد۔ ان کی کامیابی سے ہر ہندستانی کو حوصلہ ملتا ہے‘‘، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چیئر 4 انڈیا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا۔

کھیل کود کے وزیر انوراگ سنگھ  ٹھاکر نے میرابائی چانو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "135 کروڑ ہندستانیوں کے چہروں پر زبردست مسکراہٹ لانے پر وزیر اعظم مودی اور پورے ملک کی جانب سے  بہت بہت  شکریہ ۔ پہلا دن ، پہلا تمغہ؛ آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ "

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام فیس بک لائیو میں سلور میڈل جیتنے والی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے میڈیا سے گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران محترمہ میرابائی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے آج کے دن کے لئے بہت قربانیاں دی تھیں اور آج انہیں اپنی تمام محنت کا صلہ مل گیا اور ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔

مکمل بات چیت دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://fb.watch/6XK0ApJBFP/

image001980F.jpg

میرا نے اپنے آبائی شہر کے قریب امپھال کے ایس اے آئی سنٹر میں اپنی تربیت کا آغاز کیا۔ پچھلے پانچ سال سے خوش مزاج میرابائی چانو منی پور میں صرف پانچ ہفتوں تک ہی اپنے گھر میں رہیں۔ وہ نیتا جی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس، پٹیالہ میں اپنی ےتربیت گاہ پر ہی رہیں۔ انہوں نے 2018 میں کمر کی تکلیف کی بحالی کے لئے صرف ممبئی کا سفر کیا۔ انہیں  ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں 2017 میں شامل کیا گیا تھا۔

image002KTGR.jpg

انہوں نے ٹاپ اسکیم کے تعاون سے امریکہ کے سینٹ لوئس کا سفر کیا۔ جہاں معروف جسمانی معالج ، طاقت اور کنڈیشنگ کے کوچ ڈاکٹر ایرون ہورچگ نے انہیں اپنی تکنیک کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کی تاکہ وہ اُس درد کو ابھرنے سے روک سکیں جو کبھی کبھار وہ اپنے کندھوں اور کمر میں محسوس کرتی ہیں۔ اس سے انہیں اپریل 2021 میں تاشقند میں ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں کلین اینڈ جرک کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں مدد ملی۔

image00318HS.jpg

میرا کو سینٹ لوئیس بھیجنے کا فیصلہ یہ واضح ہو جانے پر کہ امریکہ ہندستانی مسافروں کے لئے سفر روک دے گا، کچھ گھنٹوں کے اندر ہی کیا گیا تھا ۔ وہ یکم مئی کو طیارے پر سوار ہوگئیں جس کے اگلے دن ہی امریکہ نے ہندستان میں بڑھتے ہوئے کوویڈ 19 کے واقعات کے پیش نظر ہندستانیوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت نہ دینے کا حکم جاری کردیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے میرابائی چانو کو بے حد مدد ملی۔

اس سے قبل وہ اکتوبر 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران ڈاکٹر ایرون ہورچگ کے تحت طبیعت کی بحالی اور تربیت کے لئے امریکہ کا دورہ کرچکی تھیں۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6972



(Release ID: 1738733) Visitor Counter : 187