ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس پہلی بار 10 کنٹینر میں 200 میٹرک ٹن مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) لے کر بنگلہ دیش جائے گی


انڈین ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ راحت رسانی کا عمل

Posted On: 24 JUL 2021 1:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 24  جولائی      انڈین ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس بنگلہ دیش کے سفر پر جانے کے لیے تیار ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آکسیجن ایکسپریس کو پڑوسی ملک میں نقل و حمل کے کام لگایا گیا ہے۔ آج ، جنوب مشرقی ریلوے کے تحت چکردھر پور ڈویژن کے ٹاٹا میں 200 میٹرک ٹن مائع میڈیکل آکسیجن کو بنگلہ دیش کے بیناپول تک پہنچانے کا سونپا گیا ہے۔

10کنٹینر ریک میں 200 میٹرک ٹن ایل ایم او کی لوڈنگ 09.25 بجے مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 24 اپریل 2021 کو انڈین ریلوے کے ذریعہ میڈیکل آکسیجن کی ضرورت والی ہندوستانی ریاستوں کو راحت دینے کے لیے آکسیجن ایکسپریس شروع کی گئی تھی۔ 35000 میٹرک ٹن سے زیادہ ایم ایل او کو 15  ریاستوں میں پہنچایا گیا ۔ لگ بھگ 480 آکسیجن ایکسپریس  ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔

انڈین ریلوے کی کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کی جائے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (24.07.2021)

U-6962



(Release ID: 1738659) Visitor Counter : 232