وزارت دفاع
آئی این ایس ایراوت انڈونیشیاکے لیے کوڈ ریلیف کی سپلائی لے کر جکارتہ پہنچا
Posted On:
24 JUL 2021 11:40AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 24 جولائی ہندوستانی بحریہ کا جہاز ایراوت 24 جولائی 2021 کو ضروری کووڈ – 19 کے لیے راحت رسانی کا سامان لے کر انڈونیشیا کے جکارتہ بندرگاہ پہنچا۔ انڈونیشیا میں جاری وبا کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کے لیے 100 میٹرک ٹن مائع آکسیجن اور 300 کونسیٹریٹرپر مشتمل کرایوجینک کنٹینریہاں لے کر آیا ہے۔
آئی این ایس ایراوت ایک لینڈنگ شپ ٹینک (بڑا) کی طرح ایک بحری جہاز ہے جوپانی اور خشکی دونوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایک سے زیادہ ٹینکوں ، گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے انسانی امدادی کارروائیوں کے لئے بھی تعینات کیا گیا ہے اور بحر ہند کے مختلف خطوں میں امدادی سرگرمیوں کا ایک حصہ رہا ہے۔
ہندوستان اور انڈونیشیا کے مابین گہرے ثقافتی اور تجارتی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک بحریہ کے شعبوں میں ایک محفوظ ہند بحر الکاہل کی سمت میں سمندری تحفظ کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کی بحریہ باقاعدگی سے باہمی فوجی مشقوں اور مربوط گشتوں کی شکل میں مشترکہ بحری مشقیں کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-6959
(Release ID: 1738605)
Visitor Counter : 239