وزیراعظم کا دفتر
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے 23 جولائی 2021 کو وزیر اعظم سے ملاقات کی
Posted On:
23 JUL 2021 6:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 جولائی 2021: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں سیشن کے نو منتخب صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عالیجناب عبداللہ شاہد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
عالیجناب عبداللہ شاہد ، 7 جولائی 2021 کو نیویارک میں منعقدہ انتخابات کے بعد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں نومنتخب صدر کی حیثیت سے بھارت کے دورے پر ہیں۔
وزیر اعظم نے عالیجناب عبداللہ شاہد کو انتخابات میں ان کی شاندار فتح کے لئے مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ یہ کامیابی عالمی اسٹیج پر مالدیپ کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاس ہے۔
وزیر اعظم نے ’امیدوں کی صدارت‘ کے لئے نومنتخب صدر کے ویژن اسٹیٹمنٹ پر ان کی ستائش کی اور ان کی صدارت کے دوران بھارت کی جانب سے انہیں مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے دنیا کے موجودہ حقائق اور دنیا کی آبادی کی بڑی اکثریت کی توقعات کو پیش کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے اداروں سمیت کثیر جہتی نظام میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم اور عالیجناب عبداللہ شاہد نے حالیہ برسوں میں بھارت ۔ مالدیپ کے مابین تعلقات میں تیز رفتار نمو کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیے۔ وزیر اعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کی بندشوں کے باوجود باہمی پروجیکٹوں کی بہتر انداز میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کی ہمسایے کو اولیت سے متعلق پالیسی ایس اے جی اے آر کے ویژن کے اہم ستون کے طور پر مالدیپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
***
ش ح ۔اب ن
U:6942
(Release ID: 1738308)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
Odia
,
Manipuri
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam