ریلوے کی وزارت

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ نے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے اپنے بی بی اے، بی ایس سی، بی ٹیک، ایم بی اے اور ایم ایس سی کورسز کے لیے درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

Posted On: 22 JUL 2021 2:39PM by PIB Delhi

22 جولائی 2021، نئی دہلی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ (این آر ٹی آئی) ایک ڈیمڈ یونیورسٹی ہے جسے وزارت نے وڈودرا میں قائم کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بارہویں جماعت کے نتائج، جے ای ای مینز، یونیورسٹی کے گریجویٹ نتائج، اے آئی سی ٹی ای اور یو جی سی کے اعلان کردہ داخلوں اور تعلیمی سیشن کے تازہ ترین شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے اپنے بی بی اے، بی ایس سی، بی ٹیک، ایم بی اے اور ایم ایس سی کورسز کے لیے درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

این آر ٹی آئی کی وائس چانسلر محترمہ الکا اروڑا مشرا کے مطابق بہت سے طلبا کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے جنھیں نہ صرف کوویڈ کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ بارہویں جماعت کے نتائج، یونیورسٹی گریجویٹ نتائج، جے ای ای امتحان کے شیڈول اور ریگولیٹری نوٹیفکیشن کی تاریخوں میں تبدیلیوں سے بھی متاثر ہیں۔ اب بی بی اے، بی ایس سی، ایم ایس سی اور ایم بی اے کورسزکے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 اگست2021 اور بی ٹیک کورسز کے  لیے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 ہوگی۔ طلبا کو حاصل متبادلات کا جائزہ لینے اور این آر ٹی آئی کے باوقار پروگراموں کے لیے درخواست دینے کے لیے مناسب وقت دیا گیا ہے۔

طلبا آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور داخلہ امتحان کے لیے www.nrti.edu.in پر اندراج کرسکتے ہیں۔ صرف آن لائن ایپلی کیشنز قابل قبول ہیں۔

درخواست کی نظر ثانی شدہ تاریخیں:

بی بی اے، بی ایس سی، ایم ایس سی اور ایم بی اے کورسز: 21 اگست 2021

بی ٹیک کورس: 15 ستمبر 2021

تعلیمی سال 2021-22 کے کورسز کی فہرست:

انڈر گریجویٹ کورس

بی بی اے ٹرانسپورٹ مینجمنٹ

بی ایس سی ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی

بی ٹیک ریل انفراسٹرکچر انجینئرنگ

بی ٹیک ریل سسٹم اور کمیونیکیشن انجینئرنگ

آئی آر آئی ایم ای ای جمال پور میں مکینیکل اینڈ ریل انجینئرنگ

پوسٹ گریجویٹ کورسز

ایم بی اے ٹرانسپورٹ مینجمنٹ

ایم بی اے سپلائی چین مینجمنٹ

ایم ایس سی ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اور پالیسی

ایم ایس سی ٹرانسپورٹ انفامیشن سسٹمز اینڈ انالٹکس

ایم ایس سی ریلوے سسٹم انجینئرنگ اینڈ انٹیگریشن (یونیورسٹی آف برمنگھم، برطانیہ کے اشتراک سے پیش کردہ بین الاقوامی ڈگری پروگرام)

پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس

پی جی ڈی ایم ٹرانسپورٹ/ ٹرانسپورٹ لوجسٹکس

پی جی ڈی ایم ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانسنگ/ فنانسنگ پروجیکٹ مینجمنٹ

 

رابطہ: info@nrti.edu.in

بی بی اے، بی ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلہ ملک بھر کے مختلف مراکز میں این آر ٹی آئی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے قومی داخلہ امتحان کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جب کہ بی ٹیک کورسز میں داخلہ جے ای ای مینز میں حاصل کردہ نمبروں پر مبنی ہوتا ہے۔ گذشتہ سال انسٹی ٹیوٹ کی 425 نشستوں کے لیے 7000 سے زائد طلبا نے امتحان دیا تھا۔ اس ادارے کا ایک باوقار بورڈ ہے جس میں آئی آئی ٹی کے دو سرونگ ڈائریکٹر، ممتاز ماہرین تعلیم اور صنعت کے قدآور افراد شامل ہیں۔ بھارتی ریلوے کے چیئرمین اس کے سربراہ ہیں جو اس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔

یہ ادارہ اعلیٰ معیار کی ریل اور ٹرانسپورٹ پر مرکوز کورسز پیش کرتا ہے اور یونیورسٹی آف برمنگھم، یو سی برکلے اور کارنیل یونیورسٹیوں سمیت دنیا کی چند اعلیٰ یونیورسٹیوں کے ساتھ بین الاقوامی اشتراک کرتا ہے۔ اس سال بی بی اے اور بی ایس سی کورسز میں گریجویشن کرنے والے طلبا کے پہلے بیچ کا انتخاب بڑی بھارتی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کیا گیا ہے جن میں آدتیہ برلا گروپ، ریلائنس گروپ، اڈانی گروپ، ایل ٹی، مہندرا گروپ، بھارت یونی لیور، سیمنز، کے ای سی انٹرنیشنل اور دیگر اعلیٰ ادارے شامل ہیں۔

***

U. No. 6851

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1738010) Visitor Counter : 191