نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے عیدالاضحی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

Posted On: 20 JUL 2021 3:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 20 جولائی، 2021 :

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ۔

ان کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے -

’’ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

قربانی کا تہوار عیدالاضحیٰ خدا کے لئے انتہائی  عقیدت  کا نمونہ ہے۔

ہمارے ملک میں تہوار خاندانوں اور کمیونٹیز کے لئے  ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا موقع ہوتا ہے۔لیکن کووڈ-19 کی جاری وبا کی وجہ سے ہمیں اس سال  قناعت پسندی سے کام لیتے ہوئے سادگی سے منانا ہوگا۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ انتہائی احتیاط اور کووڈ کے حفاظتی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے  عید منائیں۔

میں تمنا کرتا ہوں کہ عیدالاضحیٰ ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی اور خوشیاں لائے۔‘‘

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6761)

 



(Release ID: 1737228) Visitor Counter : 163