پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے قبل کل جماعتی رہنماوں کی میٹنگ ہوئی


وزیراعظم نے ایوان میں بامعنی بحث پر زور دیا

اجلاس کی 19 نشستوں کے دوران ، 31 سرکاری کام پورے کئے جائیں گے

سرکار ضابطوں کے تحت کسی بھی موضوع پر بحث کے لئے تیار ہے

Posted On: 18 JUL 2021 4:05PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کا مانسون  اجلاس شروع ہونے سےایک دن قبل آج یہاں کل جماعتی میٹنگ منعقد کی گئی ۔

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میٹنگ میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے انہیں یہاں قیمتی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور دونوں ایوانوں میں بامعنی بحث ہونی چاہئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تجاویز کو مجموعی طور پر نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

WhatsApp Image 2021-07-18 at 13.44.38.jpeg

وزیراعظم نے کہا کہ صحت مند جمہوریت کی ہماری روایت کے تحت ، عوام سے متعلق موضوعات کو دوستانہ ماحول میں اٹھایا جانا چاہئے اور سرکار کو ان مباحثوں پر جواب دینے کا موقع دیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک موافق ماحول تیار کرنا سبھی کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے دراصل زمینی حالات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں ، اور اسی لئے بحث میں ان کی حصہ داری سے فیصلے کرنے کا عمل متمول ہوتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بیشتر ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے اور امید ہے کہ اس سےخوداعتمادی کے ساتھ پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں صحت مند بحث پر زور دیا اور سبھی پارٹیوں کے رہنماوں سے تعاون کی درخواست کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجلاس خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہے گا اور اپنا کام پورا کرے گا۔انہوں نے کووڈ 19 وبا کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والوں کے تئیں اظہار ہمدردی کیا۔

میٹنگ میں وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں  وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال اور جناب وی مرلی دھرن بھی موجود رہے۔

WhatsApp Image 2021-07-18 at 14.55.19.jpeg

میٹنگ کے آغاز میں جناب جوشی نے کہا کہ سرکار ضابطوں کے تحت کسی بھی موضوع پر بحث کے لئے تیار ہے ۔ ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے میں سبھی پارٹیوں سے مکمل تعاون کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں سبھی موضوعات پر ایک منظر طریقہ سے بحث ہونی چاہئے ۔ جناب جوشی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس  2021 پیر کے روز 19 جولائی سے شروع ہوگا اور 13 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی 19 نشستوں کے دوران 31 سرکاری کام (29 بل اور 2 مالی کام سمیت) پیش کئے جائیں گے ۔ چھ بل آرڈینینس کی جگہ لیں گے۔

مانسون اجلاس 2021 کے دوران  پیش کئے جانے والے بل کی فہرست

1.  لیجسلیٹیو کام

  1. ٹریبیونل اصلاحات (سروس کی معقولیت اور شرائط )بل 2021- آرڈینینس کی جگہ لینے کے لئے ۔
  2. انسالوینسی اینڈ بینکرپٹسی کوڈ (ترمیم) بل 2021 - آرڈینینس کی جگہ لینے کے لئے ۔
  3. قومی راجدھانی خطہ اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے لئے کمیشن بل ،2021 - آرڈینینس کی جگہ لینے کے لئے۔
  4. ضروری ڈیفنس سروس بل 2021- آڑدینینس کی جگہ لینے کے لئے ۔
  5. انڈین میڈیسن سنٹرل کونسل (ترمیم) بل 2021- آرڈینینس کی جگہ لینے کے لئے۔
  6. ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل (ترمیم) بل 2021- آرڈینینس کی جگہ لینے کے لئے۔
  7. ڈی این اے ٹکنالوجی (استعمال اور اپلیکیشن ) ریگولیشن بل 2019۔
  8. فیکٹرنگ ریگولیشن (ترمیم) بل، 2020
  9. اسسٹیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی (ریگولیشن ) بل، 2020
  10. والدین اور سینئر سٹیزن دیکھ ریکھ اور بہبود (ترمیم ) ، بل 2019
  11. فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیرشپ اور منیجمنٹ کے قومی اداروں سے متعلق بل 2019 ، جیسا کہ راجیہ سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا ۔
  12. جہازرانی کے لئے بحری امداد بل ، 2021 ، جیسا کہ لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا ۔
  13. بچوں کے انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ ) ترمیمی بل ، 2021، جیسا کہ لوک سبھا کے ذریعہ منظور کیا گیا
  14. سیروگیسی (ریگولیشن ) بل ، 2019
  15. کوئلے کے علاقے(  تحویل اور ترقی) سے متعلق  ترمیمی بل ،2021
  16. چارٹیڈاکاونٹینٹس ، کاسٹ اینڈ ورکز اکاونٹینٹس اور کمپنی سکریٹریز (ترمیم) بل، 2021
  17. محدود ذمہ داری شراکت داری (ترمیمی) بل  ، 2021
  18. کینٹونمنٹ بل،2021
  19. بھارتی انٹارٹیکا بل، 2021
  20. سنٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل، 2021
  21.  انڈین انسٹیٹیوٹ آف فاریسٹ منیجمنٹ بل، 2021
  22. پنشن فنڈ ریگولیٹری  اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل، 2021
  23. جمع بیمہ اور قرض گارنٹی کارپوریشن (ترمیمی)  بل ، 2021
  24.  بھارتی بحری ماہی گیری بل، 2021
  25. پیٹرولیم اور منرلس پائپ لائنز (ترمیمی) بل، 2021۔
  26.  ان لینڈ ویسیلس بل، 2021
  27. بجلی (ترمیمی) بل، 2021
  28. انسانی اسمگلنگ(روک تھام ، تحفظ اور بحالی) بل، 2021
  29. کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (ترمیمی) بل، 2021

II- مالی کام

  1. 21-2021 کے لئے ضمنی مطالبات زر پر زنٹیشن ، بحث اور ووٹنگ  اور متعلقہ تصرف بل کو پیش کرنا ، غور کرنا اور منظور کرنا ۔
  2. 18-2017 کے لئےاضافی مطالبات زر پر پرزنٹیشن، بحث اور ووٹنگ اور متعلقہ تصرف بل کو پیش کرنا، غور کرنا اور منظور کرنا۔

میٹنگ میں کانگریس، ٹی ایم سی ،  ڈی ایم کے، وائی ایس آر سی پی، شیو سینا،  جے ڈی یو ، بی جے ڈی، ایس پی، ٹی آر ایس ، اے آئی ڈی ایم کے، بی ایس پی، این سی پی، ٹی ڈی پی ، اکالی دل، آر جے ڈی، اے اے پی، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، آئی یو ایم ایل، اے جے ایس یو ، آر ایل پی، آر ایس پی ، ایم ڈی ایم کے ، تمل منیلا کانگریس، کیرالہ کانگریس، جے ایم ایم، ایم این ایف ، آر پی آئی، این پی ایف سمیت 33 سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔

 

*******

 

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6670)



(Release ID: 1736632) Visitor Counter : 233