نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

54کھلاڑیوں سمیت 88 رکنی ہندوستانی دستہ ٹوکیو پہنچا


مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اوروزیر مملکت برائے کھیل جناب نیستھ پرمانک نے گذشتہ شام دستے پورے جوش و خروش کے ساتھ روانہ کیا

Posted On: 18 JUL 2021 12:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 18  جولائی      ٹوکیو اولمپک میں شرکت کرنے کے لیے 54 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک 88 رکنی ہندوستانی دستہ ، آج ٹوکیو کے ناریتا بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچا۔ کوربے سٹی کے نمائندوں نے ٹیم کا استقبال کرنے کے لئے ایئر پورٹ پہنچے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کے  مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیرمملکت جناب نیستھ پرمانک نے گذشتہ شب انہیں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہندوستانی دستے کو  باضابطہ طور پر روانہ کیا اور نیک خواہشات  کا اظہار کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JI2G.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E0US.jpg

بیڈمنٹن ، تیز اندازی ، ہاکی ، جوڈو ، تیراکی ، ویٹ لفٹنگ ، جمناسٹکس اور ٹیبل ٹینس  سمیت آٹھ کھیلوں کے کھلاڑی اور معاون عملہ کل رات نئی دہلی سے ٹوکیو کے لیے روانہ ہوا۔ 127 کھلاڑیوں کے ساتھ ، ٹوکیو اولمپک  میں ہندوستان کا کسی اولمپک میں مقابلہ کرنے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00337JO.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045ZRS.jpg

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ایر پورٹ پر ہندوستانی دستے سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 ملک کے لئے ایک اہم موقع ہے اور 135 کروڑ ہندوستانیوں کی نیک خواہشات اس میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آپ کچھ ایسے منتخب افراد ہیں جنہیں یہ شاندار موقع مل رہا ہے اور آپ کو زندگی میں بہت طویل سفر طے کرنا ہے ، لہذا آپ کو اپنا سب سے بہتر دینا چاہئے لیکن تناؤ کے بغیرجیسا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی مشورہ دیا تھا۔ جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو مستحکم رہنا چاہئے کیونکہ جب وہ کسی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو یہ جذبات کی لڑائی ہوتی ہے اور آخر کار ان کی ذہنی طاقت  ہی ہوتی ہے جو ان کی کارکردگی سے جھلکتی ہے۔

ٹوکیو ایئرپورٹ پر ہندوستانی ہاکی ٹیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6669



(Release ID: 1736624) Visitor Counter : 254