سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ونٹیج موٹر گاڑیوں کے اندراج کے عمل کو باضابطہ شکل دی گئی

Posted On: 18 JUL 2021 11:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 18  جولائی     وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ پرانی (ونٹیج) گاڑیوں کوفروغ دینے اور اس وراثت کے تحفظ کے مقصد سے ونٹیج موٹر گاڑیوں کے اندراج کے عمل کو باضابطہ شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ مختلف ریاستوں میں اندراج کے عمل کو منظم کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے ۔ نئے قوانین پہلے سے اندراج شدہ گاڑیوں کے لئے پرانے نمبر کو برقرار رکھنے اور نئے رجسٹریشن کے لیے "وی اے" سیریز (منفرد رجسٹریشن مارک) سمیت آسان عمل کی سہولت دیں گے ۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ونٹیج موٹر گاڑیوں کے اندراج کے عمل کو باضابطہ شکل دیتے ہوئے ، سی ایم وی آر 1989 میں ترمیم کی ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان میں پرانی گاڑیوں کی وراثت کا تحفظ اور فروغ  دینا ہے۔

نمایاں خصوصیات

تمام 2/4 پہیوں والی گاڑیاں ، جو 50 سال سے زیادہ پرانی ہیں ، اپنی اصلی شکل میں برقرار رکھے گئے ہیں اور ان میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں ہوئی ہے ، انہیں ونٹیج موٹر گاڑیوں کے طور پر تسلیم کی جائیں گی۔

اندراج / دوبارہ اندراج کے لئے درخواست فارم 20 کے مطابق جمع  کی جائے گی اوراس کے ساتھ انشورنس پالیسی ، فیس ، در آمد شدہ گاڑیوں کی صورت میں انٹری بل اور  ہندوستان میں پہلے سے رجسٹرڈ گاڑی کی صورت میں پرانی آر سی جمع کی جانی چاہئے۔

ریاستی رجسٹری اتھاریٹی کے ذریعہ  60 دنوں کے اندر ، فارم 23A کے مطابق اندراج کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

پہلے سے رجسٹرڈ گاڑیاں اپنا اصل رجسٹریشن مارک برقرار رکھ سکتی ہیں۔ تاہم ، نئے رجسٹریشن کے لیے رجسٹریشن کا نشان"ایکس ایکس  وی اے وائی وائی 8 " کے طور پر ریاستی رجسٹری اتھاریٹی کے ذریعہ مختص 0001 سے 9999 کے درمیان کا نمبر ہوگا۔

نئے رجسٹریشن کے لئے فیس 20،000 روپے اور اس کے بعد دوبارہ رجسٹریشن کے لیے  5000روپے۔

مستقل / تجارتی مقاصد کے لئے وینٹج موٹر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چلائی جائیں گی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6668

 



(Release ID: 1736623) Visitor Counter : 306