صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹیکہ کاری کے تعلق سے افواہوں پرلگام


مئی 2021میں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے 61.06ملین

ٹیکوں کی خوراک دی گئیں

31مئی ، 2021تک ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 16.22ملین بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ ٹیکوں کی خوراکیں موجود تھیں

Posted On: 02 JUN 2021 12:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02؍جون  :بھارت سرکار رواں سال 16جنوری سے ‘‘مکمل حکومت ’’ نقطہ نظرکے تحت موثرٹیکہ کاری مہم کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے ۔ ٹیکوں کی خوراکوں کی دستیابی کو کارگربنانے کے لئے مرکزی حکومت ویکسین بنانے والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور یکم مئی ، 2021سے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے خریدکے مختلف متبادل  کھولے ہوئے ہے ۔

متعدد بے بنیاد میڈیا رپورٹس ہیں  جن میں ویکسین کے تعلق سے غلط معلومات عوام کے درمیان پھیلائی گئی ہیں ۔

ان میڈیارپورٹوں میں یہ الزام عائد کیاگیاہے کہ مرکزی حکو مت نے جون 2021 میں 120ملین ٹیکوں کی خوراکیں دینے کا وعدہ کیاتھا جب کہ مئی کے مہینے میں دستیاب کل  79ملین میں سے 58ملین خوراکیں دی گئیں ۔ یہ رپورٹیں حقیقی طورپر غیردرست ہیں اوربناکسی بنیاد کے ہیں ۔

یکم جون 2021تک صبح 7بجے تک کے اعداد وشمارکے مطابق پہلی تاریخ سے 31مئی ، 2021تک ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ کل 61.06ملین ویکسین کی خوراکیں دی گئیں ۔ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس کل 16.22ملین بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں ۔ یکم مئی سے 31مئی ، 2021تک کل ویکسین کی خوراکیں 79.45ملین ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس دستیاب تھیں ۔

کچھ میڈیارپورٹوں میں غیرمصدقہ حوالہ جات پرمبنی بھارت کی ٹیکہ کاری پالیسی کی تنقید کی گئی ہے ۔ ان رپورٹوں میں آبادیاتی طبقوں کی ترجیح پرسوال کھڑے کئے گئے ہیں، جنھیں ان معاملات پر مکمل معلومات نہیں ہے ۔

کووڈ 19کے لئے ویکسین انتظام سے متعلق قومی ماہرین کا گروپ (این ای جی وی اے سی )اگست ، 2012میں تشکیل دی گئی تھی تاکہ یہ گروپ فیض یافتہ گان کی ترجیح ، خرید ، ویکسین کا انتخاب اور اس کی فراہمی سمیت ویکسین تعارف کے تمام پہلوؤں پررہنماہدایات فراہم کرسکے ۔ بھارت میں کووڈ 19ٹیکہ کاری کے لئے مستفیدین کی ترجیح دستیاب  سائنسی شواہد کی بنیاد پر دی گئی ہے ۔ ڈبلیوایچ او کی جانب سے مجوزہ رہنما ہدایات اور دیگرممالک میں عمل میں لائے گئے طریقہ کار کواپنایاگیاہے ۔بھارت میں کووڈ 19ٹیکہ کاری کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں ۔

  • وبائی ردعمل کے نظام کے ایک حصے کے طورپر صحت دیکھ ریکھ کی حفاظت کرنا
  • کووڈ 19کی وجہ سے اموات کو روکنا اور بیماری کی وجہ سے کمزورآبادی میں اموات اور زیادہ  سنگین افراد کی حفاظت کرنا

ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کی مہم صحت کارکنان ،اس کے بعد صف اول کے کارکنان پھر60سال کی عمرکے افراد اور اس سے اوپر اور 45سال سے 59سال کی عمرکے افراد جو سنگین عارضہ میں مبتلاہیں ، سے شروعات ہوئی ہے ۔ اس کے بعد یکم اپریل ، 2021سے 45سال کی عمرکے افراد اور اس سے زیادہ کی عمرکے افراد کی ٹیکہ کاری شروع ہوئی ۔

اس طرح کی پہل سے 61فیصد سے زیادہ صحت کارکنان کی ٹیکہ کاری کرکے مثبت نتائج حاصل کئے ہیں ۔ یہ وہ صحت کارکنان ہیں ، جنھوں نے اپنا اندراج کرایاہے اورتقریبا 54فیصد صف اول کے کارکنان کو پہلی خوراک دی گئ ، جو صحت خدمات فراہم کرنے میں شامل ہیں ، جنھوں نے کووڈ 19وباکی دوسری لہرکے درمیان نگرانی اور کنٹینمنٹ سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔ 35فیصد افراد جو 45سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے ہیں ان کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے ، جب کہ 32فیصد ایسے اہل افراد ہیں ، جن کودوسری خوراک دی گئی ہے ۔

 اب یکم 2021سے تمام شہری جو 18سال یا اس سے زیادہ عمرکے ہیں وہ ٹیکہ کاری کے اہل ہیں ۔ مئی 2021کو ‘‘کفایتی قیمت اور تیز رفتاری سے قومی کووڈ 19ٹیکہ کاری حکمت عملی ’’ کو اپنایاگیا۔ جو کووڈ 19ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں رہنما ئی کاکام کررہی ہے ۔ اس حکمت عملی کے تحت کل مرکزی ادویاتی لیبارٹری ( سی ڈی ایل ) کا 50فیصد ہرمہینے کسی بھی مینوفیکچررویکسین کی خوراکوں کو منظوری دیتاہے ، جسے بھارت سرکارخریدتی ہے ۔ یہ خوراکیں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت فراہم کی جاتی رہیں گی ۔ بقیہ 50فیصد خوراکیں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام حکومتوں اورپرائیویٹ اسپتالوں کی جانب سے براہ راست خریداری کے لئے دستیاب ہیں ، جس میں ریاستوں کا حصہ تناسب کی بنیاد پرہے ۔

****************

 

) (ش ح ۔ع ح۔ع آ

U-6584



(Release ID: 1735821) Visitor Counter : 198