وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ورلڈ یوتھ اسکل ڈے کی تقریبات سے خطاب کیا


نئی نسل کو ہنر مند اور ماہربنانا قومی ضرورت اور آتم نربھر بھارت کی بنیاد ہے: وزیر اعظم

ہنرمندی کا جشن منانا ہماری ثقافت میں شامل ہے: وزیر اعظم

معاشرے میں ہنر مند کارکنوں کے لئےعزت واحترام کا جذبہ پروان چڑھانے کی ضرورت

'پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا' کے تحت 1.25 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے: وزیر اعظم

دنیا کو ذہین اور ہنر مند افراد فراہم کرنے میں ہندوستان کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے اور یہی ہماری حکمت عملی کا بنیادی مقصد ہونا چاہئے: وزیر اعظم

بھارت کی ہنرمند افرادی قوت نے وبائی امراض کے خلاف موثر جنگ میں مدد کی: وزیر اعظم

نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، نئے نئے فنون میں مہارت پیدا کرنے نیز ہنرمندی کو جلا بخشنے کے مشن کو پوری طرح سے جاری و ساری رکھنا چاہئے: وزیر اعظم

اسکل انڈیا مشن ،کمزور طبقات کو ہنرمند بناکر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے وژن کو پورا کررہا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 15 JUL 2021 10:55AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15جولائی : وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو ہنر منداور مختلف شعبوں میں ماہر بنانا ایک قومی ضرورت ہے اور یہ آتم نربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) کی بنیاد ہے کیونکہ یہ نسل وطن عزیز کو 75 سال سے لے کر 100 سال تک لے جائے گی۔ انہوں نے گذشتہ 6 برسوں میں اس شعبے کے فوائد شمار کراتے ہوئے اسکل انڈیا مشن کومزید تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم ورلڈ یوتھ اسکل ڈے (نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے عالمی دن )کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی ثقافت میں ہنراور مہارت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے ہنراور مہارت کی ترقی اور 'اپ اسکلنگ'(ہنرمندی کو جلابخشنے)اور معاشرے کی ترقی وفلاح کو دی جانے والی اہمیت کے درمیان رابطے پر زور دیا۔ جناب  مودی نے وجیادشمی ، اکشیہ ترتیہ اور وشواکرما پوجا جیسے تہواروں  کو منانے کی روایات پر غور کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ان تہواروں کے موقع پر ہنرسے متلق اشیاء و سازو سامان اور پیشہ ورانہ اوزاروں کی پوجا کی جاتی ہے، ایسا کیوں ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان روایات کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بڑھئی، کمہار ، دھاتوں کا کام کرنے والے کارکنوں ، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی میں لگے عملے ، باغبانی کا کام کرنے والے باغبان اور بُنائی و کڑھائی کرنے والے ورکرز جیسے ہنر مندوں کادل سے عزت و احترام کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے اس  بات پر بھی زور دیا کہ طویل عرصے کی غلامی کی وجہ سے ، ہمارے معاشرتی اور تعلیمی نظام میں مہارت کی اہمیت کم ہوگئی ہے جسے ہمیں پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نےاس بات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ جب تعلیم ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے ، لیکن مہارت اصل میں عملی اقدامات کرنے  میں ہماری رہنمائی کرتی ہے اور اسکل انڈیا مشن کا یہی رہنما اصول ہے۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا' کے تحت 1.25 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

روزمرہ کی زندگی میں الگ الگ طرح کی مہارتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیکھنے کا عمل روزی روٹی کا انتظام کرنے (کمانے)کے ساتھ ساتھ جاری رہنا چاہیے، یہ رکنا نہیں چاہئے۔ آج کی دنیا میں صرف ایک ہنر مند  ہی شخص ترقی کرے گا۔ یہ لوگوں اور ممالک دونوں پر لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دنیا کو ماہر اور ہنر مند افراد کے بحران کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے اور یہی  ہمارے نوجوانوں کو ہنرمند بنانےکی ہماری حکمت عملی کا بنیادی مقصد ہونا چاہئے۔ انہوں نے عالمی ہنرمندی  میں واقع فاصلے کی تفصیلات پر بات چیت کی اور اس اقدام کو سراہا نیز اسٹیک ہولڈرز کو نئی نئی مہارت  پیدا کرنے، از سر نو مہارت حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہنے اور اعلی درجے کی ہنرمندی کو جلا بخشنے  میں مسلسل سرگرداں رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹکنالوجی کی وجہ سے ری اسکیلنگ کی بہت زیادہ مانگ اور ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی یاددہانی کرائی کہ کیسے ہماری ہنر مند افرادی قوت نے وبائی امراض کے خلاف موثر جنگ لڑنے میں ہماری مدد کی۔

وزیر اعظم نے باباصاحب امبیڈکر کے وژن کا حوالہ دیا جنہوں نے کمزور طبقات کو ہنرمند بنانے پر بہت زور دیا ہے۔ جناب  مودی نے کہا کہ ''قوم اسکل انڈیا مشن کے ذریعہ باباصاحب کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کررہی ہے۔ مثال کے طور پر ، 'گو ئنگ آن لائن ایز لیڈرز' - جی اواے ایل جیسے پروگرام قبائلی آبادی میں فن و ثقافت، دستکاری ، ٹیکسٹائل اور ڈیجیٹل خواندگی کو پروان چڑھا رہے ہیں۔الگ الگ شعبوں میں قبائلی آبادی کے کاروبار میں ترقی اور انہیں فروغ دینے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ اسی طرح، وَن دَھن یوجنا قبائلی معاشرے کو مؤثر طریقے سے نئے مواقع سے جوڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ، "آنے والے دنوں میں ، ہمیں اس طرح کی مہموں کو مزید وسیع پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے اور ہنر کے ذریعے اپنے آپ کو اور ملک کو خود کفیل بنانے کی ضرورت ہے۔"

*****************

ش ح - س  ک

U.No. : 6575



(Release ID: 1735770) Visitor Counter : 214