صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19ٹیکہ کاری:افواہ بنام حقائق
مرکزی وزیرصحت جناب منسکھ منڈاویانے کووڈ ٹیکوں کی کمی کے مسئلے کو دھیان میں رکھتے ہوئے سلسلہ وارٹویٹ کئے
بدنظمی سے بچنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کی موثر پیشگی منصوبہ بندی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کا باخبرکیا
وہ لوگ جو عوام کے درمیان غیرذمہ دارانہ بیانوں کے ذریعہ لوگوں کے درمیان جھوٹی جانکاری پھیلارہے ہیں ، ان کو ذاتی معائنے کے مشورے
Posted On:
14 JUL 2021 3:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14؍جولائی :ملک میں کووڈ ٹیکوں کی عدم دستیابی اور اس کی قلت کے سلسلے میں کچھ ریاستوں اور سیاسی نمائندگان کی جانے سے متعدد بیانات آرہے ہیں ۔ صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرجناب منسکھ منڈاویانے ان الزامات اورافواہوں کی تردید کی جس میں بتایاگیاہے کہ اس طرح کے بیان حقائق پرمبنی نہیں ہیں اور لوگوں کے درمیان اس طرح کے جھوٹے بیانات دیکر خوف پیداکرنے کی کوشش ہے۔ مرکزی وزیرصحت نے بتایاکہ شواہداور حقائق کی بنیاد پرموجودہ صورت حال کے تجزیئے سے تازہ صورت حال کو بہترڈھنگ سے سمجھاجاسکتاہے ۔ مرکزی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت نے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ ٹیکہ کاری کواہل بنانے کے لئے جون ، 2021میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ٹیکوں کی 11.46کروڑویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ جولائی کے مہینے میں 13.50کروڑخوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں ۔
.
ٹیکہ بنانے والوں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر صحت اورخاندانی بہبودکی مرکزی وزارت نے 19جون ، 2021کو سبھی ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو جولائی میں دستیاب کرائے جانے والے ٹیکوں کی خوراک کی تعداد کے بارے میں مطلع کیاتھا۔ اس کے بعد 27جون اور13جولائی کو بھی ریاستوں کو جولائی ، 2021سے پہلے اوردوسرے مرحلے کے لئے ہردن ٹیکوں کے دستیابی کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی ۔ ایسا اس لئے کیاگیاتاکہ ریاستوں کو وقت اور مقدار کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے ۔ اوراس طرح وہ ریاستوں /ضلع سطح پر بہتراورموثر طریقے سے ٹیکہ کاری کی منصوبہ بندی کرسکیں ۔ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ اپنے کووڈ -19ٹیکہ کاری سیشن کا منصوبہ کووڈ ٹیکوں کی دستیابی کی بنیاد پر بنائیں ۔ جس سے ملک کے لوگوں کو کسی بھی پریشانی سامنا نہ کرنا پڑے ۔
مرکزی وزیرصحت نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہاکہ ٹیکوں کے دستیابی پر ریاستوں کو پیشگی اطلاع دینے کے باوجود اگربدنظمی اور ٹیکہ کاری کے مستفیدین کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں ، تویہ واضح ہے کہ حقیقی مسئلہ کیاہے اور اس صورت حال کے لئے کون ذمہ دارہے ۔ جناب منڈاویانے مزید مشورہ دیاکہ جولوگ میڈیا میں بیانات دے رہے ہیں وہ لوگوں کے درمیان غلط اطلاعات اور خوف پیداکررہے ہیں ، انھیں ذاتی معائنے کی ضرورت ہے ۔ کیاانھوں نے حکمرانی طرز عمل اور انھیں فراہم کی جارہی متعلقہ معلومات سے خود کو اتنا دورکرلیاہے کہ انھیں ٹیکوں کی دستیابی کے تعلق سے دی گئی پیشگی اطلاع کابھی علم نہیں ہے ۔
****************
)15.07.2021 (ش ح ۔ع ح۔ع آ
U-6570
(Release ID: 1735762)
Visitor Counter : 194