صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 کے لگائے جانے والے ٹیکوں کی مجموعی تعداد نے 39 کروڑ کے امتیازی نشان کو پار کیا


صحت یابیوں کی شرح اضافے کے ساتھ 97.28 فیصد پر پہنچی

گزشتہ چوبیس گھنٹو  ں کے دوران  روزانہ نئے سامنے آنے والے 41,806  معاملات درج کئے گئے

ہندوستان میں فعال معاملات کی کل موجودہ تعداد(4,32,041)مجموعی معاملات کا 1.39 فیصد ہے

لگاتار چوبیس دنوں سے روزانہ سامنے آنے والے مثبت معاملات کی شرح3 فیصد سے کم(2.15) فیصد رہی

Posted On: 15 JUL 2021 9:44AM by PIB Delhi

ہندوستان میں کووڈ-19 سے متعلق ٹیکہ کاری مہم کے تحت لگائے جانے والے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 39 کروڑ تاریخی نشان سے تجاوز کرگئی۔آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی  ابتدائی رپورٹ کے مطابق 49,41,567  سیشنوں کے دوران مجموعی طور پر 39,13,40,491 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران 34,97,058 افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔

ان کی تفصیل اس طرح ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,02,59,902

دوسری خوراک

74,67,814

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,77,49,670

دوسری خوراک

1,01,08,761

18 سے 44 سال کی عمر والے لوگ

پہلی خوراک

11,80,17,979

دوسری خوراک

42,03,947

45 سے 59 سال کی عمر والے لوگ

پہلی خوراک

9,60,12,486

دوسری خوراک

2,62,71,510

60 سال کے اوپر کے افراد

پہلی خوراک

7,14,89,465

دوسری خوراک

2,97,58,957

کل

39,13,40,491

 

تمام لوگوں کے لئے کووڈ-19 سے متعلق ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون2021 سے شروع ہوچکا ہے۔مرکزی حکومت نے اس مہم کی رفتار میں  اضافہ کرنے کا عہد کررکھا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ ملک بھر میں کووڈ-19 سے متعلق ٹیکہ کاری مہم کے دائرہ کار کو توسیع دینے میں مصروف ہے۔

 عالمی وباء کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,01,43,850  افراد پہلے ہی کووڈ-19 کے مرض سے نجات پاچکے ہیں اور چوبیس گھنٹو ں کے دوران  39.130 مریضوں کو شفایابی حاصل ہوئی ہیں۔اس سے مجموعی طور پر شفایابیوں کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصد تک جا پہنچی ہیں اور اس میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔

1.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں41,806 روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات درج کئے گئے۔

لگاتار 18 دن سے 50,000 سے کم روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات درج کئے گئے اور یہ کامیابی مرکزی حکومت اور ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مسلسل او رمشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 

2.jpg

آج ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 4,32,041  ہے اور فعال معاملات اس وقت ملک بھر کے مجموعی مثبت معاملات کا1.39 فیصد ہوتے ہیں۔

 

3.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کئے جانے کے نتیجے کے طور پر پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران مجموعی طور پر 19,43,488 ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔کل ملا کر ہندوستان میں اب تک 43.80 کروڑ سے زیادہ(43,80,11,958)  ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جہاں ایک طرف ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کیاگیا ہے، وہیں دوسری طرف  ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہیں۔ سردست ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 2.21 فیصد ہے جبکہ روزانہ مثبت  معاملات کی شرح آج 2.15  فیصد پر قائم ہے۔روزانہ مثبت معاملات کی شرح 24 دنوں سے مسلسل 3 فیصد سے کم ہے اور  اس وقت لگاتار 38 دنوں سے مسلسل 5 فیصد سے نیچے قائم ہے۔

4.jpg

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب۔رض)

U- 6569


(Release ID: 1735744) Visitor Counter : 206