امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) سے، پولیس اسٹیشنوں کو اطلاعاتی تکنالوجی ایکٹ، 2000 کی منسوخ شدہ دفعہ 66اے کے تحت کیس درج نہ کرنے سے متعلق ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی

Posted On: 14 JUL 2021 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 جولائی 2021: داخلی امور کی مرکزی وزارت (ایم ایچ اے) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) سے ان کے دائرہ کار میں آنے والے تمام پولیس اسٹیشنوں کو اطلاعاتی تکنالوجی ایکٹ 2000 کی منسوخ شدہ دفعہ 66اے کے تحت کیس درج نہ کرنے کے سلسلے میں ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، 24 مارچ 2015 کو سپریم کورٹ کے ذریعہ جاری کردہ آرڈ ر کی تعمیل کے لئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو حساس بنانے کے لئے بھی کہا۔ وزارت داخلہ نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئی ٹی ایکٹ،2000کی دفعہ 66 اے کے تحت کوئی معاملہ درج کیا جاتا ہے، تو اس طرح کے کسی بھی معاملے کو فوری طورپر منسوخ کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے 24 مارچ 2015 کو ، شریا سنگھل بنام یونین آف انڈیا سے متعلق اپنے فیصلے میں اطلاعاتی تکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66اے کو ختم کیا تھا۔ اس نے اطلاعاتی تکنالوجی ایکٹ 2000  کی دفعہ 66اے کو آرڈر جاری ہونے کی تاریخ یعنی 24 مارچ 2015 سے کالعدم قرار دیا، اور اس طرح اس دفعہ کے تحت کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی۔

*****

 

 

ش ح ۔اب ن

U:6567



(Release ID: 1735656) Visitor Counter : 204