وزارتِ تعلیم

کووڈ-19 پروٹوکال پر سختی سے عمل کے ساتھ نیٹ (یوجی) 2021 کا انعقاد 12 ستمبر، 2021 کو ہوگا


درخواست کرنے کی کارروائی کل شام 5 بجے سے شروع ہوگی

Posted On: 12 JUL 2021 6:54PM by PIB Delhi

 

کووڈ-19 پروٹوکال کی تعمیل کرتے ہوئے ملک بھر میں نیٹ (یو جی) کا انعقاد 12 ستمبر، 2021 کو کیا جائے گا۔ اس کے لیے درخواست کرنے کی کارروائی کل شام 5 بجے سے این ٹی اے کی ویب سائٹ (ویب سائٹوں) کے توسط سے شروع ہوگی۔

اس سے پہلے امتحان کے لیے 1 اگست، 2021 کی تاریخ طے کی گئی تھی۔

سماجی دوری کے ضابطوں کو یقینی بنانے کے لیے، امتحان کے مراکز والے شہروں کی تعداد 155 سے بڑھاکر 198 کر دی گئی ہے۔ وہیں، امتحان کے مراکز کی تعداد بھی 2020 میں بنائے گئے 3862 مراکز سے اور بڑھائی جائے گی۔

کووڈ-19 کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے امتحان کے مراکز پر تمام امیدواروں کو فیس ماسک فراہم کیا جائے گا۔ داخل ہونے اور باہر نکلنے کے دوران مرحلہ وار ٹائم سلاٹ، بنا رابطہ والا رجسٹریشن، مناسب صفائی، سماجی دوری کے ساتھ بیٹھنے وغیرہ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ عام مقامات کے علاوہ، امتحان سے پہلے اور اس کے بعد سبھی فرنیچر اور فکس چرز اور سیٹوں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔ امتحان کے کمرہ/ہال میں مناسب ہوا آنے اور جانے کے لیے کھلی کھڑکیاں اور پنکھے ہوں گے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6476



(Release ID: 1734964) Visitor Counter : 230