وزارت خزانہ

انٹر نیشنل فائننشیل سروسز سینٹرز (آئی ایف ایس سی)میں کاروبار سے متعلق مالی خدمات فراہم کرنے کےلئے انٹرنیشنل ٹریڈ فائننس سروسز(آئی ٹی ایف ایس)پلیٹ فارم کا قیام اور اسے چلانے کا خاکہ تیار

Posted On: 12 JUL 2021 4:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍جولائی2021:

انٹرنیشنل فائننشیل سروسز سینٹرز (آئی ایف ایس سی)میں مالیاتی اشیاء ، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور اُن کو چلانے کےلئے آئی ایف ایس سی اےضابطہ 2019ء کے تحت انٹرنیشنل فائننشیل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے)کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔اس سمت میں آئی ایف ایس سی اے نے انٹرنیشنل فائننشیل سروسز سینٹرز (آئی ایف ایس سی)میں کاروبار سے متعلق مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لئے انٹرنیشنل ٹریڈ فائننس سروسز (آئی ٹی ایف ایس)پلیٹ فارم قائم کیا ہے اور اس کو چلانے سے متعلق ایک خاکہ بھی جاری کیا ہے۔

یہ خاکہ درآمد کاروں اور برآمد کاروں کو آئی ٹی ایف ایس جیسے ایک وقف الیکٹرونک پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے بین الاقوامی کاروبار کے سلسلے میں لین دین کے لئے مسابقتی شرطوں پر مختلف نوعیت کی کاروبار سے متعلق مالی سہولیات کا فائدہ اٹھانے میں اہل بنائے گی۔ اس سے ان کی کاروباری رقومات کو لکویڈ فنڈ میں بدلنے اور کم مدتی مالی امداد (فنڈنگ)حاصل کرنے کی ان کی اہلیت میں مدد ملے گی۔

یہ خاکہ شراکت داروں کو کاروبار کے سلسلے میں لین دین کے لئے آئی ٹی ایف ایس پلیٹ فارم ایکسپورٹ انوائس ٹریڈ فائننسنگ ، ریورس ٹریڈ فائننسنگ، بل ڈسکاؤنٹنگ انڈر لیٹر آف کریڈٹ ، برآمد کاروں کے لئے سپلائی چین فائننس ، ایکسپورٹ کریڈٹ (پیکنگ کریڈٹ ، بیمہ ؍کریڈٹ گارنٹی، فیکٹرنگ اور دیگر اہم مصنوعات جیسی کاروباری نوعیت کی مالی سہولت اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس ضمن میں تفصیلی معلومات کے لئے آئی ایف ایس سی کی ویب سائٹ https://ifsca.gov.in/Circular  پر جائیں۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 6465)


(Release ID: 1734883) Visitor Counter : 226