وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نےلوگوں سے پدم ایوارڈ کے لئے متاثر کن لوگوں کو نامزد کرنے کو کہا

Posted On: 11 JUL 2021 11:03AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11  جولائی     وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ پدم  ایوارڈکے لئےایسے لوگوں کو  نامزد کریں جو زمینی سطح پر غیرمعمولی کام کر رہے ہیں لیکن ان کے بارے میں زیادہ معلومات  نہیں ہیں۔ نامزدگی 15 ستمبر تک کی جا سکتی ہے۔

ایک ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا ، "ہندوستان میں ایسے بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں ، جوزمینی سطح پر غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ ہم اکثر ان میں سے زیادہ کے بارے میں نہیں جانتے  ہیں ، کیا آپ ایسے متاثر کن لوگوں کو جانتے ہیں؟ آپ انہیں عوام کے پدم ایوارڈکے لئے نامزد کرسکتے ہیں۔ نامزدگی 15 ستمبر تک کی جا سکتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6438


(Release ID: 1734561) Visitor Counter : 180