صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تعداد 37.60 کروڑکے پار پہنچی
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41,506 یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد(4,54,118)ہے؛ جومجموعی معاملوں کا صرف1.47فیصد ہے
یومیہ متاثرہ افراد کی شرح (2.25 فیصد)ہے جو مسلسل 20 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے
اب تک 43 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں
Posted On:
11 JUL 2021 10:08AM by PIB Delhi
بھارت میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 37.60 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 48,33,797سیشنز منعقد کئے گئے جس میں مجموعی طور پر37,60,32,586 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں48,04,423ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37,23,367 ٹیکے لگائے گئے۔
اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:
ایچ ایل ڈبلیوز
|
پہلی خوراک
|
1,02,47,862
|
دوسری خوراک
|
74,02,098
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
پہلی خوراک
|
1,76,64,075
|
دوسری خوراک
|
98,91,050
|
18تا 44 عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,18,19,570
|
دوسری خوراک
|
37,01,692
|
45 تا 59 عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
9,33,66,230
|
دوسری خوراک
|
2,35,53,988
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
7,00,73,761
|
دوسری خوراک
|
2,83,12,260
|
مجموعی تعداد
|
37,60,32,586
|
کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 41,506 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
مسلسل14 دنوں سے روزانہ نئے معاملے50 ہزار سے بھی کم درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,54,118 ہے اور زیر علاج معاملےمثبت مجموعی معاملوں کا اب صرف1.47 فیصد ہیں۔
وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے2,99,75,064ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں41,526مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.20 فیصد ہے، جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر18,43,500جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 43 کروڑ سے زیادہ (43,08,85,470) جانچ کی جاچکی ہیں۔
اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال 2.32 فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج 2.25 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 20دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 34 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (11.07.2021)
U NO: 6437
(Release ID: 1734554)
Visitor Counter : 294