PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 08 JUL 2021 7:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 جولائی 2021/

 

  • ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب  تک36.48 کروڑ  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
  • گزشتہ  24 گھنٹوں میں ہندستا ن میں  45،892 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
  • ہندستان میں سرگرم معاملوں کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ 704 ہیں۔
  • سرگرم معاملے کل معاملوں کا 1.50 فی صد ہیں۔
  • اب تک ملک بھر میں صحت یاب ہونے  والوں کی تعداد  2 کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 825 ہوگئی ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 291 مریض صحت یاب ہوئے۔
  • صحت یاب ہونے والوں کی شرح (ریکوری ریٹ) بڑھ کر  97.18فی صد ہوگئی ہے۔
  • ہفتہ وار پازٹیویٹی شرح 5 فی صد سے  نیچے برقرار ہے۔  ابھی 2.37 فی صد ہے۔
  • روزانہ  پازٹیویٹی   ریٹ  یومیہ پازیٹویٹی ریٹ 2.42 ہے جو مسلسل 17دنوں سے 3 فی صد سے کم ہے۔

 

 

 

 

 

پریس انفارمیشن بیورو

اطلاعاتی  او ربراڈ کاسٹنگ وزارت

حکومت ہند

 

کووڈ 19 اپ ڈیٹ

 

  • ہندستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی کوریج 36.48 کروڑ کے  پار۔
  • گزشتہ 24گھنٹوں میں ہندستان میں  45 ہزار   892 نئے معاملے درج کئے گئے۔
  • ہندستان میں سرگرم معاملے ا س وقت 4،60،704 کل معاملوں کا 1.50 فی صد ہیں۔
  • یومیہ پازیٹیو  شرح  (2.42 فی صد) ایک مہینے سے زیادہ وقت سے پانچ فی صد سے نیچے قائم

آج صبح سات بجے تک موصول  عارضی رپورٹ کے مطابق  ہندستان نے  ٹیکہ کاری  کوریج آج صبح  36.48 کروڑ کے پار ہوگیا ۔ کل 47،40،833 سیشن میں ٹیکہ کی کل 36،48،47،549 خوراکیں لگائی گئی۔  گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  کل 33،81،671 خوراکیں دی گئیں۔

صحت کارکنان

پہلی خوراک


1,02,38,831

دوسری خوراک

73,57,382

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,76,29,332

دوسری خوراک

97,78,648

18 سے 44 سال کی عمر زمرے کے افراد

پہلی خوراک

10,63,61,310

دوسری خوراک

31,93,918

45 سال سے 59 سال کی عمر  زمرے کے افراد

پہلی خوراک

9,21,04,824

دوسری خوراک

2,14,42,733

60 سال اور اسے زیادہ  عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,95,55,573

دوسری خوراک

2,71,84,998

کل

36,48,47,549

 

 

 

 

سب کے لئے کووڈ-19ٹیکہ کاری کا نیاباب 21 جون 2021 کو شروع ہوا تھا۔  مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری   کا دائرہ وسیع  کرنے اور اس عمل میں تیزی  لانے کے لئے عہد بند ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندستان میں 45892 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔

مسلسل  11 دن سے 50 ہزار سےکم  یومیہ  معاملے  سامنے آئے ہیں۔  یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی ملی جلی  اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہندستان میں سرگرم معاملوں کی تعداد 4،46،،704 درج کی گئی ہے جو اب ملک کے کل  مثبت  معاملوں کا 1.50 فی صد رہ گیا ہے۔

وبا کی شروعات سے جتنے لوگ انفیکٹیڈ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2،98،43،825 لوگ کووڈ -19 سے پہلے ہی ابھر چکے ہیں اور گزشتہ  24 گھنٹوں میں 44،291 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے مطابق  ریکوری   شرح 97.18 فی صد  ہے۔ جس میں مسلسل بڑھنے کا رجحان بنا ہوا ہے۔

 ملک میں  جانچ صلاحیت کو مسلسل  بڑھایا جارہا ہے۔ ملک  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 18،93،800 جانچ کی گئیں۔  ہندستان نے اب تک  42.52 کروڑ سے زیادہ  (42.52.255.897) جانچ کی گئی ہیں۔

ایک طرف ملک بھرمیں جانچ صلاحیت بڑھائی گئی تو دوسری طرف  ہفتہ واری پازیٹیو  شرح میں بھی مسلسل گراوٹ درج کی گئی۔ اس وقت ہفتہ واری  مثبت  ریکوری  شرح 2.37 فی صد ہے۔ جبکہ  آج  یومیہ  پازیٹیو  شرح 2.42 فی صد رہی۔  یومیہ  پازیٹیو  شرح مسلسل 17 دنوں سے تین فی صد سے نیچے اور  ایک مہینے سے پانچ فی صد د سے نیچے قائم ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے :: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733592  دیکھیں

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے جڑی جدید  معلومات

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ کی  37.93 کروڑ سے زیادہ  خوراک دستیاب کی گئیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے پاس  ا ب بھی  ٹیکہ کی ایسی  1.83 کروڑ  سے زیادہ  خواکیں مہیا  ہیں اور جن کا استعمال نہیں کیا گیا ہے

 حکومت  ہند  نے اب تک  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو کووڈ ٹیکہ کی 37.93 کروڑ سے  زیادہ  خوراکیں  (37،،935،790) سبھی ذرائع  سےدستیابب کی ہیں۔اس کے علاوہ ٹیکہ کہ  23،800،000 خوراکیں عمل میں ہیں۔ آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعدادو شمار کے مطابق جن میں برباد ہوئے ٹیکوں سمیت کل 36،09،69۔128 خوراکوں کی کھپت ہوئی ہے۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  اور  نجی  اسپتالوں  کے پاس اب  بھی ٹیکہ  کی ایسی 1.83 کروڑ سے زیادہ  خوراکیں  دستیاب  ہیں جو  بچی ہوئی  ہیں اور جن کا  استعمال  نہیں کیا گیا ۔

مزید تفصیلات کے لئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733649  پر رجوع کریں

 

وزیراعظم نے مرکزی مالی فنڈ سے چلنے والے  تکنیکی اداروں کے  ڈائریکٹر  کے ساتھ بات چیت

وزیراعظم نے   ٹکنالوجی سے متعلق  حلوں کو  فوری طور پر    دستیاب کرانے کے لئے نوجوان   اختراع کاروں  (انوویٹرس)  کی کوششوں کی  ستائش کی

انہوں نے کہا کہ  تعلیم کے  ایسے ماڈل  کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے جو لیچلے ، بغیر رکاوٹ کے  اور تعلیم حاصل کرنے والوں کی  ضرورتوں کے  مطابق  سیکھنے کے موقع فراہم کرنے کے  اہل ہوں

آنے والی دہائی-’انڈیاز ٹیکیڈ‘  میں ہمارے   ٹیکنالوجی  اور تحقیق و ترقی  کے ادارے  اہم  کردار   ادا کریں گے:وزیراعظم

وزیراعظم کو  خصوصی طور سے  کووڈ سےمتعلق  ریسرچ اور ڈیولپمنٹ  کے کاموں کے بارے میں واقف کرایا گیا

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  سےمرکزی مالی فنڈ سے چلنے والے  تکنیکی اداروں کے  ڈائریکٹر  کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 100 سے زیادہ اداروں کے سربراہ وزیراعظم کے ساتھ شامل ہوئے۔  وزیراعظم نے  کووڈ کی وجہ سے پیدا  ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کی سمت  میں ان  اداروں کے ذریعہ  کئے گئے   ریسرچ اور ترقیاتی  کاموں  کی ستائش کی۔ انہوں فوراً  تکنالوجی  کے حل فراہم کرانے کی سمت میں نوجوان  اختراع کاروں کی کوششوں کی ستائش کی۔

مزید جانکاری کے لئے:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733759پر رابطہ کریں

 

وزیراعظم نے اہم سائنس  انسٹی ٹیوٹ  کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ٹوئٹ کئے

مرکزی مالی اعانت سے چلنے والے  انسٹی ٹیوٹ کے 100 سے زیادہ  ڈائریکٹروں کے ساتھ بات چیت کے بعد وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے ملک کے  اہم سائنسی   اورٹکنالوجی اداروں  کے  ساتھ اپنی با ت چیت  اور مشورے مشترک کئے۔  ان اداروں نے وزیراعظم  کے ساتھ ہوئی  میٹنگ میں  پرزینٹیشن پیش کیں۔ وزیراعظم نے آئ یآئی ایس سی ، بنگلور  ، آئی آئی ٹی ممبئی  ، آئی آئی  ٹی چنئی،  آئی آئی ٹی کانپور کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے یہاں https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733790 ۔ رابطہ کریں۔

 

مرکزی  وزارت صحت  نے 8 شمال مشرقی ریاستوں  کے میڈیا

مرکزی وزارت صحت نے کووڈ-19 پر  شمال مشرقی اور  جنوبی ریاستوں کے  میڈیا پیشہ وروں / صحت  کوریسپانڈنٹ کے لئے  صلاحیت کو فروغ دینے  کی ورکشاپ کا انعقاد کیا

دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئ ہے، ان میں احتیاط کم نہیں کرنی چاہئے

شمال مشرقی ریاستوں میں ویکسی نیشن اور کووڈمناسب سلوک کے لئے  معقول ماحول  بنانے میں  میڈیا اہم حصہ دار ہے

 

 

ہندستان میں کووڈ کی  موجودہ صورتحال، کووڈ ٹیکہ اور ٹیکہ  کاری کے بارے میں  غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت اور کووڈ مناسب برتاؤ(سی اے بی) کی اہمیت کو  ثابت کرنے کے  موزوں پر  آج مرکزی  اور خاندانی  بہبود کی وزارت  نے یونیسیف کے ساتھ ساجھے داری میں، شمال مشرقی ریاستوں  کے میڈیا  پیشہ وروں اور صحت کارسپنڈنٹ کے لئے  صلاحیت اور ہنر کو فروغ  دینے سےمتعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں شمال مشرقی ریاستوں، آسام، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ  کے میڈیا  پیشہ وروں  اور صحت  کارسپنڈنٹس نے  ورچوئل حصہ لیا۔

مزید تفصیلات کے لئے https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733921 یہاں رابطہ کریں۔

 

 

پی آئی بی کے  علاقائی دفتروں سے موصولہ معلومات

 

مہاراشٹر: مہاراشٹر میں بدھ کو کووڈ 19 کے    9،558 نئے معاملے درج کئے۔ 147  اموات درج کی گئیں ہیں جو کل سے 24 کم ہیں۔  ریاست  میں انفیکٹیڈ مریضوں کی تعداد 61،22893 ہوگئی ہےاور اموات کی تعداد 123857 ہوگئی ہے۔  گزشتہ  24 گھنٹوں میں  کل 8899  مریضوں کو اسپتال  سے رخصتی دے دی گئی ہے۔  جس سے مہاراشٹر  میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5881167 ہوگئی ہے۔  ریاست میں سرگرم معاملوں کی  تعداد اب 114625 ہوگئی ہے۔

گجرات: تقریباً  چار ماہ کے وقفے کے بعد بدھ کو گجرات میں کووڈ 19 کی وجہ سے کوئی موت درج نہیں کی گئی۔ جبکہ  65  نئے  مثبت معاملے درج کئے ہیں جس سے ریاست میں  مثبت افراد کی تعداد 824029 ہوگئی ہے۔

جب کہ 300 دیگر مریض بیماری سے  صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں  کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر 8،23،607 ہوگئی ہے۔ دن بھر میں  تین مریضوں کی موت ہوئی۔ گجرات  میں کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی  تعداد 811988 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب 1969 سرگرم معاملے ہیں۔

راجستھان:راجستھان میں سرگر م معاملے ایک ہزار سے نیچے گر گئے ہیں۔ بدھ کو راجستھان میں کورونا وائرس سے  کوئی  موت  درج نہیں کی گئی ہے۔ 51 نئے معاملے سامنے آئے جس سے   متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر952887 ہوگئی ۔  انفیکشن ریاست میں  اب تک 8942 افراد کی جان جاچکی ہے۔   تازہ  کوروناوائرس  معاملوں میں سے  سب سے زیادہ 17 جے پور میں  سامنے آئے ہیں۔راجستھان میں کل 943010 لوگوں اس  بیماری سے ابھر چکےہیں اور سرگرم معاملوں کی تعداد 935 ہے۔

مدھیہ پردیش:بدھ کو مدھیہ پردیش  میں  کورونا وائرس کے   28 نئے معاملے ملے اور  2 افراد کی موت ہوگئی۔  جس سے  ریاست میں  متاثرہ   معاملوں کی  تعداد 7 لاکھ  90 ہزار  070 اور مرنے والوں کی تعداد  9019 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملوں  کی تعداد 441 ہے۔  ریاست میں اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ  سے زیادہ  افراد کو ٹیکہ لگائے جاچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ:    چھتیس گڑھ میں بدھ کےروز  کورونا وائرس کے   330 نئے معاملے  سامنے آئے اور 2 لوگوں کی  موت ہوگئی۔جس سے مہلوکین کی تعداد  13464 پہنچ گئی۔  ریاست میں کووڈ-19 کے سرگرم معاملوں کی تعداد  5017 ہے۔ منگل کے روز تک چھتیس گڑھ میں کووڈ-19 کے 1.03 کروڑ ٹیکہ  لگائے جاچکے ہیں۔

گوا: گوا میں بدھ کو کورونا وائرس  کے 192  معاملے سامنے آئے  اور تین لوگوں کی موت ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد  168015  تک پہنچ گئی ہے۔گوا میں ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  162983  ہوگئی  ہے ، ریاست میں 1950  سرگرم معاملے ہیں۔

کیرل:  کیرل میں بدھ کو  15600 نئے کووڈ  19 معاملے اور 11629 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی۔  ریاست میں ٹسٹ  مثبت  شرح  10.36 فی صد رہی۔ بدھ کے روز   148 کووڈ -19 اموات کی  تصدیق ہوئی۔  جس سے ریاست میں مرنےو الوں کی تعداد   بڑھ کر 14108 ہوگئی ہے۔ اب تک کل 15177497 لوگوں نے  ٹیکہ لگوایا ہے ۔

 تمل ناڈو:  11 اضلاع میں تقریباً 63 فی صد  تازہ   انفیکٹیڈ معاملوں کی  جانکاری : ریاست میں 3367  نئےمعاملے درج  کئے گئے اور 64 اموات ہوئیں۔

 

کرناٹک: 7 جولائی 2021 کے لئے   جاری ریاست حکومت کے بلیٹن  کے مطابق  درج ہوئے نئے معاملے 2743 کل فعال معاملے ،39603  کووڈ سے  موت کے نئے معاملے  74؛ کووڈ سے موت کے کل معاملے؛  35601 کل تقریباً دو  لاکھ 8 ہزار  439  افراد کی  ٹیکہ کاری  ہوئی۔ریاست میں اب 2469166366 ٹیکہ کاری  کی جاچکی ہے۔

آندھراپردیش:   ریاست میں گزشتی 24 گھنٹوں کے دوران 83885 نمونوں کی جانچ کرنے کےبعد 3166 نئے کووڈ 19 معاملے درج کئے گئے اور 21 اموات  درج کی گئی۔جبکہ 4019 مریض صحت یاب ہوئے۔  ریاست میں  کل تک کووڈ ٹیکہ کی کل تعداد 16676871  خوراک دی جاچکی ہیں۔ جن میں 1332231 پہلی خوراکیں اور 3354510 دوسری خوراکیں شامل ہیں۔

تلنگانہ:  ریاست میں کل 772 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 7 لوگوں کی  موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کل معاملوں کی تعداد  629054 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 3710 ہوگئ ہے۔  ریاست میں کووڈ مریضوں کی صحتیاب ہونے  کی شرح ریاست میں اوسط 97.15 فی صد کےمقابلے بڑھ کر 97.59 فی صد ہوگئی ہے۔

آسام: کووڈ 19 سے آسام میں  26 لوگوں کی موت ہوگئی  اموات ہوئیں جبکہ ریاست بھر میں  101729 جانچ سے  انفیکشن کے 2289 نئے معاملوں کا  پتہ چلا۔ ریکوری ریٹ 94.64 فی صد رہا۔

منی پور:  منی پور میں  760 نئے معاملوں کے ساتھ کووڈ-19 کے کل معاملے  سامنے آئے ہیں۔ اور 11 افراد کی    موت ہوگئی ہے۔ ٹیکہ کاری کرانے والے افراد کی تعداد  796051 ہے جس میں 88867 کو دوسری خوراک لگ چکی ہے۔

میگھالیہ: میگھالیہ میںبدھ کو کووڈ -19 کے354 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔  آج ریاست میں  چھ افراد کی  موت ہوگئی۔ریاست میں اب تک کووڈ کے  4229 معاملے درج کئے گئے ہیں ۔476697 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور 886 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ناگالینڈ:  ناگالینڈ میں بدھ کو  کووڈ -19 کے 44 نئے معاملے سامنے آئے  اور 2 افراد کی موت ہوگئی۔  105 افراد   صحت ہوئے ہیں   ریاست میں 4.54 پازیٹیو  شرح ہے۔

سکم: گزشتہ  24 گھنٹو ں میں  کورونا وائرس کے 170 نئے معاملوں کے ملنے کے ساتھ ہی سکم میں کووڈ 19 کے  سرٹیفائیڈ معاملوں کی   تعداد  21573 ہوگئی۔  ریاست میں 1975 سرگرم معاملےہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 311 ہو گئی ہے۔ تریپورہ:  گزشتہ 24 گھنٹوں میں تریپورہ میں  461 افراد  متاثر ہوئے  اور 2 شخص کی موت ہوگئی ہے۔   مثبت شرح 5.97 ہے ۔  ریاست بھر میں  کل 2642385 لوگوں کو ٹیکہ  لگایا گیا۔ جن میں 2017751 کوپہلی خوراک  لگائی گئی  جبکہ دوسری خوراک 624634 لوگوں کو  ٹیکہ لگایا گیا۔

https://twitter.com/DrSJaishankar/status/1412409281882857484?s=20

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6196



(Release ID: 1734509) Visitor Counter : 262