ٹیکسٹائلز کی وزارت

مرکزی وزیر شری پیوش گوئل نے وزارت ٹیکسٹائل کا چارج لیا


وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل محترمہ درشنا وکرم جاردوش نے بھی چارج لیا

Posted On: 08 JUL 2021 3:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جولائی   2021:

مرکزی وزیر تجارت و صنعت ، صارفین  امور اور خوراک شیز عوامی نظام تقسیم جناب پیوش گوئل نے آج،  مرکزی وزیر برائے خواتین و چائلڈ ڈویلپمنٹ ، محترمہ سمتری ثوبین ایرانی سے وزارت ٹیکسٹائل کا چارج لیا۔ وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل ، محترمہ درشنا وکرم جاردوش نے بھی آج چارج لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00134IK.jpg

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے یہ موقع دینے کے لئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب گوئل نے اپنی پیش رو محترمہ سمتری ایرانی کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے اپنے دور میں وزارت ٹیکسٹائل میں بہت سارے اچھے کام کیے ہیں اور اس کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں اس کی پروفائل میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ یہ شعبہ مضبوط ہو اور معیشت کے لئے اس سے بھی بڑا سہارا بن سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم تجارت اور صنعت نیز ٹیکسٹائل کے شعبوں کے مابین ہم آہنگی کا تصور کرتے ہیں اور شایدیہی وجہ ہے کہ انہیں اس وزارت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ٹیکسٹائلز، روزگار کے لئے ایک بہت بڑا شعبہ ہے لہذا یہ ایک بہت بڑا موقع ہے کہ اس شعبے کے ذریعے حکومت اس شعبے میں ملازمت کرنے والے تمام افراد،  خصوصا خواتین کی آمدنی میں ایک بڑا تعاون دینے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں گے کہ اس شعبے میں مزید بہتری آسکتی ہے اور برآمدات میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس شعبے میں بڑی ترقی ہوگی۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ حکومت برانڈ انڈیا اور ہندوستانی ٹیکسٹائل کو فروغ دینا چاہتی ہے ، جو اس سے قبل برانڈ انڈیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرچکی ہےاورایک بار پھر کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وزیر موصوف نے ، مسز محترمہ ک۔  محترمہ درشانہ وکرم جاردوش کا بھی خیر مقدم کیااور کہا کہ وہ ایک معاون ستون ہوں گی اور اس شعبے کی نمو میں مدد کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028YE4.jpg

وزیر مملکت محترمہ درشانہ وکرم جاردوش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شری نریندر مودی نے انہیںیہ بڑا موقع دیا ہے اور وہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو ترقی دینے اور اس کی ترقی کے لئے وزیر اعظم کی قیادت میں اور کابینہ کے وزیر جناب پیوش گوئل کی رہنمائی میں کام کریں گی اور اسے 'میک ان انڈیا' کے شعبے میں کلیدی حیثیت دیں گی۔

*****

U.No.6340

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1733933) Visitor Counter : 138