قانون اور انصاف کی وزارت

کرن رجیجونے قانون اور انصاف کے وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 08 JUL 2021 1:01PM by PIB Delhi

جناب کرن رجیجو نے آج قانون وانصاف کی وزارت کے سینئر افسروں کی موجودگی میں قانون و انصاف کی وزیرکی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر میڈیا کے ساتھ اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ قانون و انصاف کے وزیر کی حیثیت سے کام کرنے کی میرے اوپر بڑی ذمہ داری ہے۔ میں عوامی توقعات کو پورا کرنے کو ترجیح دوں گا اور میں ہمیشہ شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوشش  کروں گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M2OI.jpg

 

قانون و انصاف کے وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے سے قبل جناب کرن رجیجو مئی 2019 سے جولائی 2021 تک نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت آزادانہ چارج تھے اور مئی 2014 سے مئی 2019 تک اقلیتی امور کے وزیر مملکت تھے۔

 ایک سیاسی سرگرم کنبے سے آنے والے جناب رجیجو  نے اپنے طالب علمی کے دور سے ہی پبلک  امور میں خاص دلچسپی دکھائی ہے۔  31 سال کی عمر میں وہ کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن کی ممبرکی حیثیت سے مقرر ہوئے تھے۔2004 میں  وہ  مغربی اروناچل پردیش حلقہ سے 14 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے جو ملک میں ایک سب سے بڑا حلقہ ہے۔

ایم پی کی حیثیت سے جناب رجیجو نے ایوان کے اندر اور باہر اپنے  پارلیمانی کام کاج میں سرگرم شرکت سے اپنے ساتھیوں کاعزت واحترام حاصل کیا۔ انہوں نے 14 ویں لوک سبھا میں پارلیمنٹ کی کئی اہم کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں۔ 90فیصد سے زیادہ اٹینڈینس ریکارڈ کے ساتھ اور قومی اوربین الاقوامی اہمیت کے سوالات اٹھانے میں مستقل  مزاجی کا زبردست مظاہرہ کرنے کے ساتھ اوراہم بحثوں میں شرکت کرنے کی وجہ سے انہیں میڈیا کی طرف سے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین قرار گیا گیا تھا۔

ملک کے سب سے دور دراز اور غیر ترقی یافتہ خطہ میں پلنے بڑھنے کے باوجود انہوں نے بہت سے مواقع حاصل کئے جن کی زندگی میں انہیں پیشکش کی گئی۔ اورآج وہ بھارت سرکاراور لوگوں کی نظر میں شمال مشرق کی ایک آواز کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔ جناب رجیجو کو 16 مئی 2014 میں 16 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں ان کے کام کے صلہ میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 26 مئی 2014 کو داخلی امور کی وزارت میں وزیرمملکت کی حیثیت سے وزرا کی کونسل میں شامل کیا۔

 

 

 

 

******

U-NO.6319

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

 



(Release ID: 1733642) Visitor Counter : 201