پنچایتی راج کی وزارت

وزارت پنچایتی راج نےنمایاں حیثیت کی حامل225 پنچایتوں کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 07 JUL 2021 2:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 07 جولائی: وزارت پنچایتی راج کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو (انڈیا @ 75) پر مبنی ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد  کیا گیا جس میں نمایاں حیثیت کی حامل 225 پنچایتوں میں آزادی کا امرت مہوتسو کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار ، ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت پنچایتی  راج نے کی اور اس کی صدارت وزارت پنچایتی راج کےاقتصادی مشیر ،جناب (ڈاکٹر) بیجایاکمار بہیرا نے کی۔ پروگرام میں ایم او پی آر کے جوائنٹ سکریٹریوں ، پنچایتی راج کے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی اداروں نے شرکت کی۔

آغاز میں ، اقتصادی مشیر ، جناب (ڈاکٹر) بیجایا کمار بہیرا نے پنچایتی راج کے ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقوں ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈویلپمنٹ اور پنچایتی راج (NIRD & PR) کے ریاستی اداروں اور دیہی ترقی کے ریاستی نمائندوں کے مذکورہ پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔ پنچایتی راج  کے اداروں سے جڑے افسران اور نمایاں حیثیت کی حامل ان  پنچایتوں کے سربراہان  بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے ورچوئل ٹریننگ پروگرام کے مقصد اور  اس کے لب لباب  کو مختصر طور پر بیان کیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ، پنچایتی راج کے ایڈیشنل سکریٹری جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار نے تمام شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دیہی ہندوستان میں آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن میں نمایاں حیثیت کی حامل پنچایتوں کے ذریعہ ادا کیے جانے والے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور اسے کلی طور پر نافذالعمل بنانے پر زور دیا۔ ایڈیشنل سکریٹری ، ایم او پی آر نے آزادی کا امرت مہوتسو کے انعقاد  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  بتایا کہ آزادی کا امرت مہوتسو آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے حکومت ہند کے زیر اہتمام تقاریب کا ایک سلسلہ ہے ، آزادی کا امرت مہوتسو کو لوگوں کی بھر پور شراکت کے ساتھ  اور ملک بھر میں تحریک کی شکل  میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل سکریٹری ، ایم او پی آر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ پنچایتی راج اور پنچایتی راج کے دیگر اداروں کے ذریعہ ملک بھر میں مختلف یادگاری سرگرمیاں انجام دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ آزادی کا امرت مہوتسو کو ایک عوامی جشن 'جن اتسو'کے طور پر منایا جاسکے۔  عوام کی شراکت داری 'جن-بھاگیداری' کی روح کے ساتھ نیز  اسےاور بھی  کئی طرح سے جس میں عوام سے بات چیت'جن سمواد'  اور 'جن جاگرن ' عوام میں بیداری  لانے کے مْقصد کے تحت منایا جائے گا۔ اس تناظر میں ، ایم ڈی پی آر کے ایڈیشنل سکریٹری نے نمایاں حیثیت کی حامل پنچایتوں سے اپیل کی کہ وہ بہترین حکمت عملی کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے تیاریاں کریں۔

1.png

ایڈیشنل سکریٹری، ایم او پی آر نے پنچایتی راج کے ریاستی  محکموں / مرکز کے زیر انتظام  محکموں اور ایس آئی آر ڈی اور پی آرز سے درخواست کی کہ وہ تمام متعلقہ افراد کی فعال شمولیت کے ساتھ آئندہ دو تین ماہ کے دوران منجملہ سرگرمیوں کے لئے منصوبہ بندی شروع کردیں۔ ایڈیشنل سکریٹری ، ایم او پی آر نےنمایاں حیثیت کی حامل پنچایتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم آزادی سمیت مختلف سرگرمیوں کو  پورے شان و شوکت کے ساتھ منائیں ، حالانکہ یہ ضروری ہے کہ عالمی وبا کووڈ-19 سے متعلق کچھ حفاظتی اقدامات / رہنما اصولوں پر پوری طرح  عمل کیا جائے۔

ایڈیشنل سکریٹری ، ایم او پی آر نے پنچایتی راج کے ریاستی  محکموں / مرکز کے زیر انتظام  محکموں اور ایس آئی آر ڈی اور پی آرز کو مشورہ دیا تھا کہ آئین  ہند کے گیارہویں شیڈول کے تحت درج 29 سبجیکٹ / معاملات کے تحت آنے والے پائیدار ترقیاتی اہداف کے چھ کلیدی اہداف  میں تجویز کردہ موضوعات پر نیز پی آر آئیز کے اہم ترین رول کا احاطہ کرنے والے ہفتہ وار کتابچہ تیار کریں اور ان کو عوام الناس سے روشناس کرائیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ اس کے  وسیع تر پھیلاؤ پر بھی توجہ مرکوز کریں۔ ایڈیشنل سکریٹری ، ایم او پی آر نے ان  تمام خصوصی گرام پنچایتوں سے درخواست کی کہ وہ گرام پنچایت میں لائبریری کے قیام کا ہدف مقرر کریں جس کی وجہ سے دیہی نوجوانوں / بچوں میں پڑھنے کی عادت پیدا ہوسکے۔ مجوزہ سرگرمیوں کو مقامی حالات / مناسبت کے مطابق حسب ضرورت بنایا جاسکتا ہے جس سے بہتر طریقے سے جشن آزادی کا امرت مہوتسو منانے میں مدد ملے گی۔ آزادی کا امرت مہوتسو میں نمایاں حیثیت کی حامل ان  پنچایتوں کے اچھے طریقہ کار / کامیابیوں کی کہانیاں اور اسے ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہونے والی تمام سرگرمیوں کی اچھے انداز میں  دستاویزات کے ساتھ پیش کرنے کا ایک موقع  بھی مل رہا ہے جس کا انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

بعد ازاں جناب (ڈاکٹر) بیجایا کمار بہیرا ، اقتصادی مشیر ، وزارت پنچایت راج نے بھی امرت مہوتسو (ہندوستان  کی آزادی کے 75سال)کے جشن میں نمایاں حیثیت کی حامل  پنچایتوں کے انتخاب  / ان منتخب پنچایتوں کے کردار کے پس پردہ مقاصد کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کیا۔ جنا ب بہیرا نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی  ہفتہ وار سرگرمیاں جشن آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے حصے کے طور پر انجام دی جائیں گی اور ہندوستان  کی آزادی کی 75 ویں سال کے موقع پر منعقد کی  جانے والی تقریبات میں ان نمایاں  پنچایتوں سے وابستہ   توقعات پر بھی انہوں نے بات چیت کی۔ (ہندوستان  کی آزادی کے 75سال) کو پورے شان کے ساتھ  منانے کے لئے اس موقع پر ایکشن پلان اور اس کی خصوصیات نیز علاقائی سطح پر ہونے والے کانفرنسوں اور خصوصی گرام سبھاؤں سمیت  اہم موضوعات کو پی پی ٹی پریزنٹیشن کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ اقتصادی مشیر ، وزارت پنچایتی  راج نے عوامی مہم کے دوران کم سے کم خرچ اور کم لاگت کی پالیسی اختیار کیے جانے کی ضرورت پر بھی  زور دیا۔

2.jpg

اس تربیتی پروگرام کے دوران پنچایتی راج کے اداروں کے مستقبل کے کرداروں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن جناب (ڈاکٹر) انجان کمار بھنجا ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، پنچایتی راج ، سینٹر برائے پنچایتی راج ، این آر ڈی اینڈ پی آر ، حیدرآباد نے پیش کیا۔ مدھیہ پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، اوڈیشہ اور کیرالہ انسٹی ٹیوٹ آف لوکل ایڈمنسٹریشن (کے آئی ایل اے)، تھریسور ، کیرالہ کے ایس آر ڈی اور پی آرز نے بھی اب تک کی جانے والی سرگرمیوں اور پی پی ٹی کی مختصر پیش کش کی تھی۔ حکومت منی پور کے پنچایت راج محکمہ نے 12 مارچ 2021 کو آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز کے بعد سے انجام پانے والی  مختلف سرگرمیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیا۔ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت پنچایتی راج نے  ان کی کوششوں کو خوب سراہا۔

محترمہ (ڈاکٹر) رومابی لائرن جام ، صدر ، بشنو پور ضلع پنچایت ، منی پور اور جناب  نریندر سرون ، ڈی ڈی پی او ، گروگرام ، ہریانہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر اب تک کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔ تمام شرکاء کے لئے سوال و جواب کا ایک سیشن  بھی منعقد کیا گیا۔ یہ اپنے خیالات کو شیئر کرنے  کے لئے ایک  کھلا فورم تھا۔

اپنے اختتامی کلمات میں ، جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار ، ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت پنچایتی راج نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے اور یادگار بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور تمام شرکاء سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی کا امرت مہوتسو کے کامیاب جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کی جانے والی تمام سرگرمیوں کی مناسب اور بروقت دستاویزات کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر وزارت پنچایت راج کی نائب سکریٹری ، محترمہ مالتی راوت نے  تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

3.png

*****************


 

ش ح - س  ک

U.No. : 6280


(Release ID: 1733376) Visitor Counter : 359