وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ممتازاداکاردلیپ کمارکےانتقال پراظہارتعزیت کیا
Posted On:
07 JUL 2021 9:02AM by PIB Delhi
نئی دہلی،07؍جولائی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے ممتاز و معروف اداکاردلیپ کمارکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ، "دلیپ کمار جی کو سنیما کی ایک افسانوی شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہیں بے مثال شان و شوکت سے نوازا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کئی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی ۔ ان کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ان کے لاتعداد و بے شمار مداحوں سے میں گہری تعزیت کا اظہار کر تا ہوں۔ خدا آپ کو سکون عطا فرمائے(RIP) "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح - س ک
U. NO. 6263
(Release ID: 1733273)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam