وزارت دفاع

سورنم وجے ورش تقریبات کے لئے بھارتی فوج کی آن لائن پینٹنگ مقابلے کےلئے انٹریاں مدعو کی گئی ہیں

Posted On: 06 JUL 2021 12:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 6 جولائی 2021 :بھارتی فوج1971 کی ہندوستان-پاکستان جنگ میں پاکستان پر بھارت کی زبردست جیت کے 75سال پورا ہونے کی یاد کے موقع پر جاری سورنم وجے ورش تقریبات کے  حصے کے طور پر یکم جولائی سے 31 گست 2021 تک  مصوری کے ایک آن لائن  مقابلے کا اہتمام کررہی ہے۔  اس مقابلہ میں بھارت کے سبھی  شہری حصہ لے سکتے ہیں اور  swarnimvijayvarsh.adgpi[at]gmail[dot]com پرانٹریاں بھیج سکتے ہیں۔ اس مقابلے کی تفصیلات بھارتی فوج کی فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر ہینڈل پر دستیاب ہیں۔

مخصوص اور چنند ہ پینٹنگس کو بھارتی فوج کے سرکاری میڈیا ہینڈل کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا اور جیتنے والی انٹریوں کو نقد انعامات کے ساتھ واجب کریڈٹ دیا جائے گا۔ پینٹنگ کمپٹیشن کے بعد مزید تقریبات اور مقابلے ہوں گے جن کی تفصیلات پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بعد میں بتادی جائیں گی۔ یہ مقابلہ فوج کی کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ  اپنے ساتھی شہریوں کے ساتھ قریبی رشتے کو جوڑا جاسکے اور  1971 کی آزادی کی جنگ میں بھارت کی مسلح افواج کی خدمات کو اجاگر کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-07-05at15.47.38(1)NR7Z.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-07-05at15.47.36(1)ECHQ.jpeg

 

******

 

U-NO.6242

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

 



(Release ID: 1733053) Visitor Counter : 297