وزارت اطلاعات ونشریات

52واں انٹر نیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (IFFI) 20نومبر سے 28نومبر 2021تک گوا میں منعقدہوگا


جناب پرکاش جاوڑیکر نے 52 ویں IFFIکے لیے پوسٹر جاریا کیا  

Posted On: 05 JUL 2021 5:45PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب پرکاش جواڑیکر نے آج 52ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا(IFFI) کے لیے ضابطوں اور اسکے پوسٹر کا اجراء کیا ۔ یہ فلم فیسٹول  20نومبر سے 28 نومبر تک گوامیں منعقد ہوگا ۔

الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا(IFFI) ایشیا کے سب سے پرانے فلم فیسٹول میں سے ایک اور ہندستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی فلمی میلہ ہے 52 واں IFFIایڈیشن جنوری 2021میں 51 ویں ایڈیشن کی کامیابی کے مد نظر ملے جلے طریقے سے منعقد کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند کے فلم فیسٹول کے ڈائرکٹریٹ (DFF)اور گوا کی ریاستی سرکار اور ہندستان فلمی انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے ۔

IFFIکو فلم سازی کی انجمنوں کی بین الاقوامی فیڈریشن (FIAPF)کی منظوری حاصل ہے ۔

اس فلم فیسٹول میں ہندستان اور دنیا بھر کی بہترین فلموں کی نمائش کی جاتی ہے ۔

52 ویں فیسٹول میں مقابلہ جاتی زمرے کے لیے خواہشمند اگست 2021تک اپنی فلمیں داخل کرا سکتے ہیں۔

ہندستانی سنیما کی عظیم شخصیت جناب ستیہ جیت رائے کی صو سالہ سالگرہ کے موقع پر اس مرتبہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائرکٹریٹ آف فلمز نے IFFIمیں ایک خصوصی جامع جھلک پیش کر کے اپنی خراج عقیدت پیش کرنے کا متعلبہ کیا ہے ۔ اسکے علاوہ عظیم فلم ساز کی خدمات کے اعتراف میں ا س سال سے ستیہ جیت رائے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جو سنیما میں بہترین کار کردگی کے لیے اس سال سے ہر سال IFFIمیں دیا جائے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00143QC.png

 

*******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6227



(Release ID: 1732992) Visitor Counter : 223