ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جنگلاتی وسائل  کے بندوبست  کے سلسلے میں  درج فہرست قبائل اور  روایتی طور پر  جنگلات میں رہنے والے  دیگر لوگوں  کو مزید تفویض اختیارات  


جناب ارجن منڈا اور جناب پرکاش جاؤڈیکر کل  ایک   مشترکہ مراسلہ جاری کریں گے

Posted On: 05 JUL 2021 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5 جولائی 2021،   قبائلی امور کی وزارت اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے مشترکہ طور پر جنگلاتی کے وسائل کے بندوبست کے سلسلے میں  قبائلی برادریوں کو  مزید اختیارات دینے کا  فیصلہ کیا ہے۔ کل صبح 11 بجے  نئی دلی میں واقع اندرا پریاورن  بھون میں  اس سلسلے میں ایک ’مشترکہ مراسلے‘ پر دستخط کئے جائیں گے۔

دستخط کئے جانے کی تقریب کا انعقاد  ہائی بریڈ موڈ میں کیا جائے گا اور  اس میں  فاریسٹ سکریٹری جناب رامیشور پرساد گپتا ، ٹرائبل سکریٹری جناب انل کمار جھا اور  تمام ریاستوں کے  روینیو سکریٹری  شرکت کریں گے۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا  اور  ماحولیات، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر  تقریب سے خطاب کریں گے۔  اس تقریب میں  ماحولیات کے وزیر مملکت  جناب باپل سپریو اور قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا بھی شرکت کریں گی۔

مشترکہ مراسلہ درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی طور پر جنگل میں رہنے والوں ( جنگلاتی حقوق  کا اعتراف) سے متعلق قانون 2006، جس کو  عام طور پر  فاریسٹ  رائٹس ایکٹ  (ایف آر اے) کے نام سے جانا جاتا ہے، کے موثر نفاذ سے متعلق ہے۔

اس ایکٹ میں  جنگلات میں رہنے والے درج فہرست قبائل (ایف ڈی ایس ٹی) اور دیگر روایتی طور پر جنگلات میں رہنے والوں (او ٹی ایف ڈی)  جو کہ  کئی پیڑھیوں سے  ایسے جنگلات میں رہتے ہیں، لیکن ان کے حقوق کو  تسلیم  نہیں کیا گیا تھا ۔ ان کے جنگلات میں رہنے اور جنگلات کی زمین میں  جنگلاتی حقوق اور  کام کاج کو تسلیم  کیا گیا ہے اور جنگلاتی حقوق کو درج کرنے  اور جنگلاتی زمین کے سلسلے میں ان کے حقوق کو تسلیم جانے کے لئے مطلوب شہادت کی نوعیت کا  خاکہ مہیا کرایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6217

                          



(Release ID: 1732891) Visitor Counter : 222