وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ، بھارت کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سے کوون پلیٹ فارم کو پوری دنیا کی عوام کے لئے ایک ڈیجیٹل سہولت کے طور پر پیش کررہا ہے


کووِن پلیٹ فارم کو ایک کھلا ذریعہ بنایا گیا ہے ، جو تمام ملکوں کو دستیاب ہے: وزیراعظم

تقریباً20 کروڑصارفین کے ساتھ ‘‘آروگیہ سیتو’’ ایپ، تیارکرنے والوں کے لئے آسانی سے دستیاب ایک پیکج ہے: وزیراعظم

گزشتہ 100برسوں میں اس قسم کی عالمی وبا جیسی بیماری کی کوئی مثال نہیں ملتی اورکوئی بھی ملک ،خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ، الگ تھلگ رہ کر اس طرح کے مسئلے کو حل نہیں کرسکتا : وزیراعظم

ہمیں آپس میں مل کر کام کرنا ہوگااور مل کر آگے بڑھنا ہوگا: وزیراعظم

بھارت نے ٹیکہ کاری سے متعلق اپنی حکمت عملی وضع کرنے کے دوران مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل طریقہ کار اختیارکیا ہے: وزیراعظم

محفوظ اور قابل اعتماد ثبوت کی بدولت عوام کو یہ طے کرنے میں مددملے گی کہ انہوں نے کب ،کہاں اورکس سے ٹیکہ لگوایا ہے؟ وزیراعظم

ڈیجیٹل طریقہ کار کی بدولت ٹیکو ں کے استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور ان کی بربادی کو کم سے کم کرنے میں بھی مددملی ہے: وزیراعظم

ایک کرہ ارض ، ایک صحت سے متعلق حکمت عملی کی رہنمائی کی بدولت ، انسانیت اس عالمی وبا پریقیناً قابوپالےگی: وزیر اعظم

Posted On: 05 JUL 2021 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05 جولائی2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  آج  کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ہے جبکہ بھارت نے  کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض  سےدنیا کو عوام کے لئے ایک ڈیجیٹل ماڈل  کے طور پر کووِن پلیٹ فارم پیش کیا ہے ۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آغازمیں تمام ملکوں میں اس عالمی وبا کے سبب ہوئے جانوں کے اتلاف  پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دورانِ خطاب  یہ تبصرہ کیا کہ  گزشتہ 100برسوں میں  اس قسم کی عالمی وبا جیسی کوئی مثال نہیں ملتی  اورکوئی بھی ملک ،خواہ  وہ کتنا ہی طاقتور  کیوں نہ ہو ، الگ تھلگ رہ کر اس جیسے مسئلے کو حل نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ -19سے سب سے بڑا سبق ہمیں یہ ملا ہے کہ انسانیت کے لئےاور انسانی کاز کے لئے ہمیں  آپس میں  مل کر کام کرنا ہوگا اور مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھناہوگا اور اپنے بہترین طور طریقوں کے بارے میں  ایک دوسرے کو واقف کرانا ہوگا۔

 

 

 عالمی برادری کے ساتھ اپنے تجربات  ، مہارت  اور وسائل  کے تبادلے سے متعلق بھار ت  کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی طور طریقوں سے سیکھنے کی بھارت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں  ٹکنالوجی کی اہمیت  پر زور دیتے ہوئے جناب نریندرمودی نے کہا کہ  سافٹ وئیر  ایک ایسا شعبہ ہے ،جس میں  وسائل کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے کووڈ سے متاثرہ افراد   کا پتہ لگانے  سے متعلق  اپنی  ایپ جیسے ہی  یہ تکنیکی طورپر قابل عمل ہوئی   جاری کردی ۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں  کیا کہ لگ بھگ  20 کروڑصارفین  کے ساتھ ‘‘آروگیہ سیتو ’’ ایپ ،  تیارکرنے والوں کے لئے آسانی سے دستیاب ایک پیکج ہے۔ وزیراعظم نے عالمی سامعین کو بتایا کہ بھارت  میں استعمال  کئے جانے کے بعد   آپ اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ  اس کی تیزی اور پیمانے کے لئے حقیقی دنیا میں  جانچ کی گئی ہے۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکہ کاری کی اہمیت کے مدنظر بھارت نے ٹیکہ کاری سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرتے وقت   ایک مکمل ڈیجیٹل  طریقہ  کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی بدولت  عوام کو  یہ ثابت کرنے میں  مدد ملی ہے کہ انہوں نے ٹیکہ لگوالیا ہے اور عالمی وبا کے بعد کے  عالمی منظرنامے میں معمول کے حالات    تیزی سے بحا ل کرنے میں  بھی مدد ملی ہے۔

محفو ظ اور قابل اعتماد  ثبوت کی بدولت عوام کویہ طے  کرنے میں مدد ملے گی کہ انہوں نے  کب ،  کہاں  اور کس سے ٹیکہ لگوایا ہے۔ ڈجیٹل طریقہ کار کی وجہ سے ٹیکوں کے استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور ان کی بربادی  کو کم سے کم کرنے میں  بھی مدد ملی ہے۔

 

پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھنے سے متعلق بھارت کے فلسفے  کے عین مطابق  وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ ٹیکہ کاری سے متعلق  پلیٹ فارم  کوون  کو ایک کھلا ذریعہ  بنانے کے طو پر تیار کیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے تمام ملکوں کو دستیاب کرادیا جائے گا۔

 

جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا یہ اجلاس اس  پلیٹ فارم کو   عالمی سامعین سے  متعارف کرانے کی جانب  پہلا قدم ہے۔ وزیراعظم نے جانکاری دی  کہ  کوون کے ذریعہ  بھارت  نے  کووڈ ویکسین کے   35 کروڑ ٹیکے لگائے ہیں ۔  ان میں   چند رو ز پہلے ایک دن میں ہی 90 لاکھ لوگوں  کو   لگائے گئے  ٹیکے  بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ   جن افراد نے ٹیکے لگوالئے ہیں  انہیں  کچھ بھی ثابت کرنے کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی  کاغذ اپنے پاس رکھنے کی ضرورت  نہیں  ہے۔ یہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہے۔

وزیراعظم نے  دلچسپی  رکھنے والے ملکوں کی  مقامی ضروریات کے مطابق سافٹ ویئر کو اسی کے مطابق  بنانے کی ضرورت  پر بھی زوردیا۔وزیراعظم  نے اس امید  کے ساتھ  اپنا خطاب مکمل کیا کہ ‘پوری دنیا کے لئےصحت کے ایک نظام’ سے متعلق حکمت عملی کے ذریعہ   انسانیت  یقینی طورپر اس عالمی وبا پر قابو پالے گی۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6214



(Release ID: 1732861) Visitor Counter : 315