وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کووڈ 19 عالمی وبا سے جنگ میں سی بی آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی؛ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں جو اضافی محصول جمع ہوا ہے، اس کو ’’نیو نارمل‘‘ بنایا جانا چاہیے
Posted On:
01 JUL 2021 7:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی 2021، جی ایس ٹی شروع کئے جانے کی چوتھی سالگرہ پر یوم جی ایس ٹی 2021 آج یہاں سنٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) اور بھارت بھر میں اس کے فیلڈ آفیسز میں منایا گیا۔ یہ قومی سطح کا پروگرام سی بی آئی سی نے ڈیجیٹل موڈ کےذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منعقد کیا۔ جس میں ان کے تمام فیلڈ آفسز نے شرکت کی۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران زیادہ جی ایس ٹی جمع کیا جانا آتم نربھر بھارت کے لئے اہم ہے۔ اس سال ٹیکس دہندگان کو کووڈ۔ 19 ریلیف پیکج کا اعلان کرکے سہولت دی گئی۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر تمام زونز میں 31 افسروں کو یوم جی ایس ٹی کی توصیفی سند سے نوازا گیا اور ایک افسر کو بعد از مرگ نوازا گیا۔
یوم جی ایس ٹی 2021 کے موقع پر اپنے پیغام میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑے اطمینان کی بات ہے کہ ہم نے ٹیکس کے نئے نظام کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی دو لہروں سمیت زیادہ تر چیلنجوں پر قابو پالیا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ 8 ماہ میں مسلسل ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس وصولی کی گئی اور اپریل 2021 میں 1.41 لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ جی ایس ٹی کلیشکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں محصول کے اضافے کلیشکن کو اب ’نیو نارمل‘ بنایا جانا چاہیے۔
محترمہ سیتا رمن نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے چار سال پورے ہونے پر ملک کے تعمیر میں تعاون کے لئے 54000 سے زیادہ جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کی شناخت کرنے کے سلسلے میں سی بی آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔
اپنے پیغام میں خزانے اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے تجارت اور صنعت اور خصوصی طور پر ایم ایس ایس ای کے لئے ممنونیت کا اظہار کیا جن کی مسلسل مدد اور فیڈ بیک سے گزشتہ چار برسوں میں حکومت کو تیزی سے جی ایس ٹی قوانین ، طریقہ کار اور نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔جناب ٹھاکر نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے جی ایس ٹی خاندان کی کئی قیمتوں جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین جناب ببیک دیب رائے نے اپنے ورچوول پیغام میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ جی ایس ٹی ایک ایسا جاری رہنے والا کام ہے جس میں ہر ایک گزرتے دن کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار نے عالمی وبا کے دوران ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرانے اور سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلے میں سی بی آئی سی افسروں کی کوششوں کی ستائش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6170
(Release ID: 1732538)
Visitor Counter : 218