ریلوے کی وزارت

ریلوے نے ستمبر 2020 سے جون 2021 تک لگاتار 10 مہینوں میں سابقہ متعلقہ مہینوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ لدائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے


انڈین  ریلوے نے جون 2021 کے مہینے میں بھی مال برداری اور آمدنی کے معاملے میں تیز رفتار کو برقرار رکھا ہے

جون 2021 میں  انڈین ریلوے کی مال برداری 112.65 ملین ٹن تھی جو جون 2019 (101.31 ملین ٹن) کے مقابلے میں 11.19 فیصد زیادہ ہے اور اسی مدت میں جون 2020 (93.59 ملین ٹن) کے مقابلے میں 20.37 فیصد زیادہ ہے

جون 2021  میں ، ہندوستانی ریلوے نے مال برداری سے 11186.81 کروڑ روپے حاصل کئے۔ جون 2020 کے مقابلہ میںیہ بھی 26.7 فیصد زیادہ ہے

Posted On: 02 JUL 2021 3:16PM by PIB Delhi

کوویڈ کی آزمائش سے گزرنے کے باوجود  مال برداری کے اعداد و شمار انڈین ریلوے کی جون 2021  میں کمائی اور لدائی کی تیز رفتار برقرار رہی۔

انتہائی یک سوئی کے تحت جون 2021 کے میں  انڈین ریلوے کی مال برداری 112.65 ملین ٹن تھی جو جون 2019 (101.31 ملین ٹن) کے مقابلہ میں جو ایک عام سال تھا، 11.19 فیصد زیادہ ہے  اور اسی مدت میں جون 2020 (93.59 ملین ٹن) کے مقابلہ میںیہ لدائی 20.37 فیصد زیادہ رہی

جون 2021 کے دوران نقل و حمل کی جانے والی اہم اشیا میں 50.03 ملین ٹن کوئلہ ، 14.53 ملین ٹن خام لوہا، 5.53 ملین ٹن کچا لوہا اور تیار شدہ اسٹیل، 5.53 ملین ٹن غذائی اجناس، 4.71 ملین ٹن کھاد ، 3.66 ملین ٹن معدنی تیل، 6.59 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑ کر) اور 4.28 ملین ٹن کلینکرشامل ہیں۔

جون 2021 کے مہینے میں ، انڈین ریلوے نے مال برداری سے 11186.81 کروڑ روپے کمائے۔ یہ بھی جون 2020 (8829.68 کروڑ روپے) کے مقابلہ میں 26.7 فیصد زیادہ ہے اور جون 2019 (10707.53 کروڑ روپے) کے مقابلہ میںیہ 4.48 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلوے کی مال برداری کو نہایت پرکشش بنانے کے لئے انڈین ریلوے میں کئی رعایات اور چھوٹ بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ نیٹ ورک میں مال بردار ٹرینوں کی رفتار بھی بڑھائی گئی ہے۔

مال بردار گاڑیوں کی رفتار میں بہتری سے تمام متعلقین کے اخراجات کی بچت ہوئی ہے۔ پچھلے 19 مہینوں میںیہ رفتار دوگنی ہوگئی ہے۔

کوویڈ 19 کو انڈین ریلوے نے  اپنی کارکردگی کو ہمہ جہت طور پر بہتر بنانے کیلئے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6140

 



(Release ID: 1732443) Visitor Counter : 144