صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تعداد بڑھ کر 33.57 کروڑہوگئی ہے


گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48.786 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، اب مسلسل چوتھے دن 50000سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے جارہے ہیں

بھارت میں زیرعلاج معاملوں کی تعداد (523257) کُل معاملوں کا صرف 1.72فیصد ہے

مسلسل 24ویں دن یومیہ پازیٹو شرحیں (2.54فیصد ) 5فیصد سے کم ہیں

Posted On: 01 JUL 2021 10:16AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم  جولائی2021: گزشتہ روز بھارت میں مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد بڑھ کر 33.57کروڑ ہوگئی ہے۔آج صبح سات بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 4475791 سیشنز کے ذریعہ  کُل 335716019 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔گزشتہ 24  گھنٹوں میں  2760345ویکسین کی خوراکیں  دی گئی ہیں۔

جن لوگوں کی ٹیکے دئے گئے ہیں ان کی تعداد درج ذیل ہے

 

صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,02,12,078

دوسری خوراک

72,56,031

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,75,12,765

دوسری خوراک

95,16,814

18سے 44سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,16,00,418

دوسری خوراک

21,82,234

45سے 59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,86,47,056

دوسری خوراک

1,63,14,943

60سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,81,27,563

دوسری خوراک

2,43,46,117

میزان

33,57,16,019

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

21 جون 2021سے عالمگیر  کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے کی شروعات ہوئی تھی۔مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ -19  ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے لئے پُرعز م ہے۔

بھارت  میں گزشتہ 24  گھنٹے میں  48786 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

مسلسل چوتھے دن  50000 سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے جارہے ہیں۔یہ مرکز اورریاست  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار  اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YK2W.jpg

بھارت میں  زیر علاج معاملوں کی تعداد میں مسلسل  گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ملک میں  آج زیرعلاج معاملوں کی تعداد 5,23,257 ہے۔گزشتہ 24  گھنٹوں میں  کووڈ معاملوں کی تعداد کم ہوکر 13807 ہوگئی ہے اور زیر علاج معاملوں کی تعداد  اب  ملک کے کُل  پازیٹو معاملوں کا 1.72 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C2IE.jpg

 کووڈ -19انفیکشن سے زیادہ سے زیادہ لوگ صحتیاب ہورہے ہیں۔مسلسل 49 ویں دن  یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے  بھارت میں  یومیہ صحتیابی کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں  میں  61588صحتیابی کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ  24  گھنٹے کے دوران  یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے  12000 ( 12802) سے زیادہ  صحتیابی کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038FIS.jpg

وبا کی شروعات سے  کووڈ -19سے متاثر افراد میں سے 2,94,88,918 افراد  پہلے ہی کووڈ -19سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور  گزشتہ 24  گھنٹے میں  1588 مریض  صحتیاب ہورہے ہیں۔مجموعی صحتیابی کی شرح  96.97فیصد ہے ، جو  کووڈ-19  سے  صحتیابی میں  اضافے کے رجحان کو ظاہر کررہا ہے۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LU8R.jpg

 

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیتوں میں  خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24  گھنٹے میں  کُل  1921450 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔مجموعی  طورپر بھارت میں  اب تک 41.20 کروڑ ( 412021496) ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ایک طرف  ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے ،جس کی بدولت ہفتہ وار پازیٹو معاملوں میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ ہفتہ وار  پازیٹو شرح  سردست  2.64فیصد ہے۔جبکہ  یومیہ پازیٹو شرح آج 2.54فیصد ہے۔مسلسل  24ویں دن   اب یہ معاملے  5 فیصد سے کم رہ گئے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050C9J.jpg

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

U- 6080



(Release ID: 1731813) Visitor Counter : 239