نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے ریسرچ کمیونٹی اورآئی آئی ٹیز سے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے خفیہ اطلاعات پر مبنی بروقت حل پیش کرنے پر زور دیا


نائب صدرنےکم بلندی پرپرواز کرنے والے ڈرونز کے استعمال کی طرف توجہ دلائی نیز انہوں نے آئی آئی ٹی کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی سے متعلق امور پر خاص توجہ دیں

نائب صدر نے IIT مدراس میں ہندوستان کے پہلےتھری ڈی پرنٹیڈ ہاؤس کی سائٹ کا دورہ کیا

'انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ 'کی شراکت ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کی پیمائش کر سکتی ہیں اور تجارتی مقاصد کو حاصل کرسکتی ہیں: نائب صدر

تعلیم کو کلاس روم کے پروگراموں سے آگے لے جانے نیز طلباء میں مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر تیار کرنے کی ضرورت پر زور : نائب صدر

نائب صدر نے ملک میں مکانات کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تکنیکی جدت اور اختراع پر زور دیا

'قومی ترجیحات اور مقامی ضرورتوں کے مطابق ٹیک ایجادات کے لیے توجہ طلب شعبوں کی نشاندہی کریں': جناب نائیڈو نے آئی آئی ٹی کو مشورہ دیا

Posted On: 30 JUN 2021 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30؍جون: نائب صدرہند ، جناب  ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریسرچ کمیونٹی اور آئی آئی ٹی جیسے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے خفیہ اطلاعات پر مبنی بروقت  حل تلاش کریں۔

آئی آئی ٹی مدراس میں ہندوستان کے پہلے تھری ڈی پرنٹیڈ ہاؤس کے سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ، نائب صدر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور دہشت گردوں کے ذریعہ کم بلندی پر پرواز کرنے والے ڈرونز کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انھیں فوجی رڈارس کا پتہ نہیں چل سکتا ہے۔

انہوں نے آئی آئی ٹی جیسے اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی سے متعلقہ شعبوں پر بھی توجہ دیں اور دہشت گردوں کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جامع حل تلاش کریں۔

اس سے قبل  ، جناب  نائیڈو نے ہندوستان کے پہلے تھری ڈی پرنٹیڈ ہاؤس کے منصوبے کو سراہا اور ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ یہ آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون اورٹی واسٹا مینوفیکچرنگ سالوشنزنام کے اسٹارٹ اپ کی  ایک مشترکہ کاوش ہے۔

نئی نئی تکنیک کی ترقی اور اس کے  فروغ پر زور دیتے ہوئے ، نائب صدر نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کوآگے بڑھانے اور تجارتی مقاصد کے حصول میں ’انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ‘ کی شراکت اور اس کی  اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس بات پر زور دیتے  ہوئے کہ جدید ٹیکنالوجی نے مستقبل کی ایک جھلک پیش کی ہے ،جناب  نائیڈو نے ان کی ترقی اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ عام آدمی تک قابل رسا ہوں۔ ‘ٹیکنالوجیز صرف‘ خیالات و تصور کا ثبوت ’ہونے تک ہی محدود نہیں رہنی چاہیے۔ اس سے انسانوں کے دکھوں کو بہت  حد تک دور کیا جاسکتا ہے اور ایک عام آدمی کی زندگی کو آرام دہ  اور پرسکون بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی بھی تحقیق کا حتمی مقصد ہے۔

جناب  نائیڈو نے کہا کہ اس منصوبے نے چوتھے صنعتی انقلاب کے ممکنہ فوائد کو ظاہر کیا ہے ، جہاں تھری ڈی پرنٹنگ اور روبوٹکس جیسی سمارٹ ٹیکنالوجیز کے فیوژن کو روایتی مینوفیکچرنگ طریقوں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

ٹکنالوجی کے فوائد پر روشنی ڈالتے  ہوئے ، نائب صدر نے کہا کہ تعمیر و ترقی میں تھری ڈی پرنٹنگ سے مزین مکان مکمل طور پر ایک الگ طرح کی جدید تکنیک سے مرصع ڈیزائن پیش کرتی ہے اور مینوئل مداخلت کو بھی کم کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں مکانات کی کمی کو دور کرنے اور پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY) جیسے کم لاگت  والے  رہائشی منصوبوں کو پورا کرنے کے لئے اس طرح کی مزید تکنیکی جدتوں پر زور دیا۔

اعلی تعلیم کے تعلق سے  بات کرتے ہوئے ، نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ ''آئی آئی ٹی جیسے پریمیئر انسٹی ٹیوٹ کو آئندہ تکنیکی تغیرات کا اندازہ لگانے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ملک کو بہتر طور پر تیار رکھنے کے لئے بہتر طریقے سے رکھا جائے۔ انہوں نے اعلی تعلیمی اداروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ کلاس روم پروگراموں سے آگے بڑھ کر طلباء کو مسائل کے حل کے لئے ایک جامع نقطہ نظر پیش کریں تاکہ وہ حقیقی دنیا کے چیلینجز کے لیے تیارہوسکیں۔ انہوں نے کہا ، "اس طرح ، وہ صرف ملازمت کے متلاشی ہی نہیں بلکہ ہمارے ملازمت کے تخلیق کار بن جائیں گے۔"

جناب  نائیڈو نے قومی ترجیحات اور مقامی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، آئی آئی ٹی کو ہمارے ملک میں تکنیکی  طور پر مداخلت کرنے والےان خاص شعبوں اور  علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی طور پر اہم ترین تحقیقی مسائل پر بہترین ذہن رکھنے والےآئی آئی ٹیز  اپنے ہدف اور مقصد کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوششیں کریں ۔

نائب صدر نے جدت کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس کے جدید ترین ریسرچ پارک کے ذریعہ متحرک اسٹارٹ اپ اورماحولیاتی نظام کا تحفظ کرنے پر آئی آئی ٹی  مدراس کی خوب ستائش بھی  کی۔ انہوں نے ٹی واسٹا مینوفیکچرنگ سولوشنز کی ٹیم کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ آئی ٹی حل سے ہٹ کر متنوع چیزیں بھی پیش کر رہے ہیں اور ایگری ٹیک ، مینوفیکچرنگ ، ٹرانسپورٹ اور تعمیرات میں اپنی خاص  شناخت بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر تمل ناڈو کے وزیرخزانہ ، تھیرو ایس رامچندرن ، آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر بھاسکر رامارمورتھی ، ڈینز اور الگ الگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ، اور ٹی واسٹا مینوفیکچرنگ سولوشنز کے نمائندے بھی  شریک تھے۔

*****************

 

ش ح ۔  س ک

U No. 6044

 



(Release ID: 1731577) Visitor Counter : 199