وزارت دفاع

دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او نے جدید نوعیت کے اگنی پی بیلسٹک میزائیل کی کامیاب آزمائش کی

Posted On: 28 JUN 2021 12:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28؍جون 2021

دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او نے 28 جون 2021 کو صبح 10 بج کر 55 منٹ پر اڈیشہ کے ساحل بالاسور کے نزدیک ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے جدید نوعیت کے نیوکلیائی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی پی کی کامیاب آزمائش کی ۔مختلف ٹیلی میٹری اور رڈار اسٹیشنوں نے میزائیل کی نگرانی کی ۔اس میزائیل کی آزمائش میں اپنے تمام مشن مقاصد پورے کرلئے ہیں۔

اگنی پی ،میزائیلوں کی اگنی کلاس کا جدید ایڈوانس قسم کا میزائیل ہے۔یہ میزائیل ایک ہزار سے دو ہزار کلو میٹر تک وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)WH0D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(8)XF75.jpg

 

*************

 

 

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.5968


(Release ID: 1730850) Visitor Counter : 420