قانون اور انصاف کی وزارت
ہائی کورٹ کی تمام ویب سائٹس میں اب معذور افراد کیلئے کیپچا س دستیاب ہیں
سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای کمیٹی کے ذریعہ بھارت کے عدالتی نظام کو معذور لوگوں کیلئے اور زیادہ قابل رسائی بنانے کی خصوصی پہل
قابل رسائی عدالتی دستاویزات تیار کرنے کیلئے اسٹینڈر ڈ آپریٹنگ پروسیجر ایس او پی کی تشکیل کا عمل جاری ہے
معذوروں کے لئے ججمینٹ سرچ پورٹل کو قابل رسائی بنایا گیا ہے
Posted On:
27 JUN 2021 10:09AM by PIB Delhi
بھارت کے عدالتی نظام کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو معذور افراد کیلئے اور زیادہ قابل رسائی بنانے کا پروگرام پچھلے کچھ مہینوں کے دوران سپریم کورٹ کی ای کمیٹی کے کام کا اہم جز ہے۔اس مقصد کی سمت میں ای کمیٹی کی کوششوں کا ایک اہم سنگ میل یہ یقینی بناتا ہے کہ سبھی ہائی کورٹ کی ویب سائٹس میں اب معذور لوگوں کیلئے کیپچا دستیاب کرادئے گئے ہیں۔اس کیپچاس میں عدالت کی ویب سائٹ کیلئے کئی ضروری پہلوؤں جیسا کہ فیصلے ؍احکامات ،کوز فہرست اور معاملوں کی نوعیت کی جانچ تک پہنچنے کیلئے انٹری پوائنٹس کی شکل میں کام کرتے ہیں۔کئی ہائی کورٹ کی کئی ویب سائٹس اب تک خاص طور سے نابینا لوگوں کیلئے ناقابل رسائی یوژول کیپچا استعمال کررہی تھیں جس سے ان کیلئے ایسے متن کو آزادانہ طور سے دیکھ سمجھ پانا ناممکن ہوگیا تھا۔ تمام ہائی کورٹس کے تال میل سے ای کمیٹی نے اب اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ویوژول کیپچا کے ساتھ متن اور آڈیو کیپچا بھی ہونے چاہئے تاکہ نابینا افراد بھی ایسی ویب سائٹ کے متن کو ضرورت کے مطابق حاصل کرسکیں۔
16 دسمبر 2020 کے ایک لیٹر میں ای کمیٹی کے چیئر پرسن ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے سبھی ہائی کورٹ سے نابینا افراد کے آئینی اور قانونی اختیارات کے مطابق ان کیلئے اپنے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو قابل رسائی بنانے کی اپیل کی تھی ،اس لیٹر میں اس سلسلے میں سبھی ہائی کورٹوں کیلئے ڈھانچا جاتی مداخلت کیلئے سیریز بھی شامل کی گئیں تھیں۔
اس لیٹر کی روشنی میں ای کمیٹی نے ایک ایکشن پلان ترتیب دیا تاکہ اس پروجیکٹ کے مرحلہ ایک میں ہائی کورٹ کی تمام ویب سائٹس کے ڈیجیٹل انٹر فیس کی سب تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ایک پروگرام تیار کیا ۔ یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل 6 پیرا میٹر تیار کئے گئے تھےکہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ دستیاب ہے بھی یا نہیں فیصلے تک پہنچ ،کوز فہرستوں تک پہنچ ، معاملے کی صورتحال تک پہنچ ،کنٹراسٹ ؍کلرتھیم ،متن کا سائز (اے+ اے اے)اور اسکرین پلس ایکسس ۔
ای کمیٹی نے تمام ہائی کورٹس کے سنٹرل پروجیکٹس کوآرڈینیٹرس اور ان کی تکنیکی ٹیموں کیلئے سلسلہ وار سیشن کا اہتمام کیا تاکہ تمام ہائی کورٹس کی ویب سائٹس کے ڈیجیٹل انٹر فیس کی رسائی کو یقینی بنانے اور قابل رسائی پی ڈی ایف بنانے کیلئے تربیت دینے کے علاوہ بیداری پیدا کی جاسکے۔اب تمام ہائی کورٹوں کے ویب سائٹ کچھ ویب سائٹ کو چھوڑ کر مذکورہ پیرا میٹر پر عمل کرتے ہیں جو اسکری ریڈر ایکسس فراہم کرنے کے عمل میں ہیں۔
ای کمیٹی قابل رسائی عدالتی دستاویزات تیار کرنے کیلئے اسٹینڈرڈ آریٹنگ پروسیجر ایس او پی تشکیل دینے کے عمل سے بھی گزر رہی ہے اور وہ اپنے اسٹرک ہولڈرس کو ایک یوزر گائڈ کی حیثیت سے خدمت کرے گی۔یہ واٹر مارک ،ہاتھ سے لکھنے ،غلط مقامات پر ٹکٹ چپکانے اور فائلوں میں غیر دستیاب پیچوں کے معاملوں کا بھی حل نکالے گی ۔ اس سلسلے میں ای کمیٹی کے چیئر پرسن جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مذکورہ ایس او پی تیار کرنے کیلئے سبھی ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس صاحبان کو مورخہ 25 جون 2021 کو ایک خط بھی لکھا تھا۔
این آئی سی کے اشتراک سے ای کمیٹی کی جانب سے کئے گئے ایک اور اہم قدم معذور افراد کیلئے قابل رسائی ججمینٹ سرچ پورٹل ( https://judgments.ecourts.gov.in ) بنانا ہے۔پورٹل میں سبھی ہائی کورٹوں کے ذریعہ پاس کئے گئے حتمی احکامات اور فیصلے شامل کئے گئے ہیں۔ پورٹل ایک فری ٹیکسٹ سرچ انجن استعمال کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ پورٹل ایک ٹیکسٹ کیپچا کے ساتھ ایک آڈیو کیپچا استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ای کمیٹی کی ویب سائٹ (https://ecommitteesci.gov.in/) اور ای کورٹ ویب سائٹ (https://ecourts.gov.in/ecourts_home/) معذور افراد کیلئے بھی دستیاب ہیں ۔ای کمیٹی ویب پیچ ایس 3 واس پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہےجو معذور افراد کیلئے ویب سائٹس کوقابل رسائی بنانے کے معیارات پر عمل آوری کرتا ہے۔
وکیلوں کیلئے ای کمیٹی کے تربیتی پروگرام بھی وکلاء کو قابل رسائی فائلنگ پریکٹس کو اپنانے کیلئے ضروری جانکاری فراہم کرواتے ہیں۔
مجموعی طور سے دیکھے جانے والے ان اقدامات نے معذوروں کیلئے انصاف تک پہنچ کو اہم طور سے آگے بڑھایا ہے اور ان کی عظمت کو ایک طاقتور طریقہ سے بنائے رکھنے کی سمت میں کام کیا ہے۔
******
ش ح-ح ا- م ش
U. No.5959
(Release ID: 1730814)
Visitor Counter : 246