کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب منسکھ منڈاویہ اور جناب جی کشن ریڈی نے آج حیدرآباد میں ویکسین کی پیداوار کا جائزہ لیا

Posted On: 27 JUN 2021 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 جون 2021: کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے آج حیدرآباد میں کوویڈ ویکسین کی تیاری کا معائنہ کرنے کے لیے بھارت بائیوٹیک کی ویکسین مینوفیکچرنگ اور بائیو سیفٹی لیول تھری اکائی کا دورہ کیا۔ فارماسیوٹیکلز ڈیپارٹمنٹ کی سکریٹری ایس اپرنا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014L7T.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K5W3.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منڈاویہ نے کہا کہ حکومت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہمارے تمام ویکسین سازوں اور مینوفیکچررز کے تعاون کے لیے پرعزم ہے تاکہ سب کے لیے ویکسین کو یقینی بنایا جاسکے۔

دونوں وزرا نے مینوفیکچررز سے ٹیکوں کی تیاری میں تیزی لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں دونوں وزرا نے کوربیویکس ون کے مینوفکچرر بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کا دورہ کیا جو بھارت کے کوویڈ-19 ویکسین کا گھریلو مینوفیکچرر ہے۔

انھوں نے کووڈ 19 کے ایک خوراک والے ٹیکے 'سپوتنک لائٹ' کی صورت حال جاننے کے بارے میں ڈاکٹرریڈیز کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ مذکورہ ٹیکے کو روس سے درآمد کیا جائے گا۔ ٹیم نے وزرا کو اسپوتنک ویکسین کی گھریلو تیاری کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

***

U. No. 5953

(ش ح -ع ا - ع ر)


(Release ID: 1730785) Visitor Counter : 238