صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے دوران 32 کروڑ ٹیکے لگاکر ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64.25 لاکھ ٹیکے لگائے گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں50,040 لاکھ نئے معاملے درج ہوئے ہیں

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہوکر 5,86,403 رہ گئی ہے

مسلسل45ویں دن یومیہ نئے معاملات کے مقابلے روزانہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی

شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.75 فیصد ہوگئی ہے

متاثرہ مریضوں کی یومیہ شرح 2.82 فیصد پر برقرار ہے، مسلسل 20 دنوں سے متاثرین کی شرح 5 فیصد سے کم ہے

Posted On: 27 JUN 2021 11:27AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،27 جون، 2021/

ایک اور اہم حصولیابی کے طور پر،  بھارت میں گذشتہ روز کووڈ ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 32 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔  صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 42,79,210 سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر32,17,60,077 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں64,25,893 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,01,96,091

دوسری خوراک

72,00,994

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,74,36,514

دوسری خوراک

93,79,246

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,34,29,067

دوسری خوراک

18,56,720

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,68,82,578

دوسری خوراک

1,46,35,430

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,74,40,309

دوسری خوراک

2,33,03,128

مجموعی تعداد

32,17,60,077

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میںبھارت میں 50,040 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

اب مسلسل20 دنوں سے روزانہ ایک لاکھ سے بھی  کم نئے معاملے  درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O42U.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد آج5,86,403 رہ گئی ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں9,162کمی سامنے آئی ہے اور  زیر علاج مریضوں کی تعداد اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.94 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023F3K.jpg

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں، اس کے سبب بھارت میں 45دنوں سے مسلسلیومیہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران57,944 شفایابی کے معاملے درج  ہوئے ہیں۔

یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے تقریباً 8 ہزار (7,904) شفایابی کے معاملےگذشتہ 24 گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034R1I.jpg

وبائی مرض کے آغاز سے  متاثرہ افراد میں سے2,92,51,029 ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی  شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں57,944مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 96.75 فیصد ہے،  جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048K9V.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر17,77,309جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 40.42 کروڑ سے زیادہ (40,42,65,101) جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری  تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال  2.91 فیصد ہےجبکہ  متاثرین کی یومیہ شرح آج 2.82  فیصد ہے۔ اس میں لگاتار 20دنوں سے 5 فیصد کی کمی آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IAOV.jpg

*****

ش ح۔ ن ر (27.06.2021)

U NO: 5942



(Release ID: 1730663) Visitor Counter : 222