سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ’نشہ مکت بھارت مہم‘ کے لیے خصوصی ویب سائٹ کا افتتاح کیا


بھارت بہر صورت منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے: جناب تھاور چند گہلوت

Posted On: 26 JUN 2021 6:27PM by PIB Delhi

ممبئی، 26 جون 2021: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے آج نشہ مکت بھارت مہم کے لیے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ منشیات اور انسداد اسمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزرائے مملکت جناب کرشنن پال گجر، جناب رام داس اٹھاولے اور جناب رتن لال کٹاریا نے شرکت کی۔ دنیا بھر میں یہ دن منشیات کی لعنت سے چھٹکارے اور سمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو تقویت دینے اور  اس مقصد کے حصول کے لیے کوششوں اور تعاون میں تیزی لانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی مرکزی وزارت منشیات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے نوڈل ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے اور وزارت کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TPGM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028XCH.jpg

اس سال منشیات اور اسمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے چھ روزہ نشہ مکت بھارت سربراہ کانفرنس کا اہتمام کیا جو آج اس مہم کے لیے وزارت کے مختلف اقدامات کے ای لانچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036CXW.jpg

سکریٹری سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب آر سبرامنیم نے تقریب میں افتتاحی کلمات پیش کیے، جب کہ محترمہ اپما سریواستو ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ رادھیکا چکراورتی جوائنٹ سکریٹری نے اپنے خطاب میں مہم اور منعقد کیے گئے پروگراموں کی تفصیلات پیش کیں۔

آج کے پرگروام سے خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ منشیات  کی روک تھام اور غیرقانونی سمگلنگ کے سدباب کے عالمی دن کے اس خصوصی موقع پر ہم منشیات کی ہر شکل کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں بھارت منشیات کے عفریت کے ساتھ اپنی لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ہم منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے سماجی اہداف، اقدامات اور کمیونٹی مرکوز اپروچ اور نتائج کو تقویت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔ جناب گہلوت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت ہر قیمت پر نشے کی لعنت سے چھٹکارے کے لیے عہد بند ہے۔

جناب گہلوت نے بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی جانب سے کیے گئے ایک قومی جامع سروے کے مطابق بھارت میں 6 کروڑ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں، جن میں 10 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ڈرگ فری انڈیا مہم کے نوڈل ادارے کی حیثیت سے وزارت نے منشیات کے استعمال اور برے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ملک بھر میں اس کے لیے کام کرنے والے 500 سے زائد سماجی ادارے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت نے این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت اداروں کو مالی امداد فراہم کی ہے۔ یہ غیرسرکاری ادارے سرگرمی کے ساتھ ڈرگ فری انڈیا مہم میں حصۃ لے رہے ہیں۔ ان داروں کے رضاکار اور کارکن گھر گھر، گاؤں گاؤں اور ہر محلے میں پہنچے ہیں۔ نشہ مکت بھارت مہم کی سرگرمیاں کووڈ 19 وبا کے باوجود زوروں پر رہیں۔ وزیر موصوف نے عام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرگ فری انڈیا مہم کا حصہ بنیں۔ انھوں نے کہا کہ نشے کی مہلک لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مقصد عوامی تعاون ہی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q72G.jpg

اس موقع پر جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے بہت سی زندگیاں برباد ہو چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس لت کے خوف ناک نتائج کے حوالے سے بیداری کو عوام تک پہنچانا بہت ضروری ہے اور ہمیں منشیات کی اسمگلنگ کو مکمل طور پر روکنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت منشیات سے پاک بھارت کے مقصد کے حصول کے لیے بہت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056J0L.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب رتن لال کٹاریا نے کہا کہ ہمیں منشیات سے پاک سوسائٹی بنانے کا حلف اٹھانا چاہیے۔ جناب کرشنا پال گجر نے کہا کہ ڈرگ فری انڈیا مہم کا مقصد نہ صرف منشیات کے استعمال کو روکنا ہے بلکہ اس لت کے عادی افراد کی بحالی کرنا بھی ہے۔ ہم اس مقصد کے حصول کی جانب انتہائی مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈرگ فری انڈیا مہم کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں اس مہم اور اس کے تحت جاری سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں منشیات کی طلب کو ختم کرنے والی تنظیم کے بارے میں بھی معلومات شامل ہیں۔ اس موقع پر جناب گہلوت نے ڈرگ فری انڈیا کونسل کا خصوصی شمارہ جاری کیا گیا۔ اس شمارے میں کانفرنس میں ہفتے کے دوران کیے جانے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں اور ڈرگ فری انڈیا مہم کے فروغ کے لیے تیار کی گئی ایک خصوصی مختصر فلم بھی شامل ہے۔

***

U. No. 5933

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1730636) Visitor Counter : 391