وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کوچی میں اوّلین دیسی طیارہ بردار بحری جہاز سازی کی پیشرفت کا جائزہ لیا


اوّلین دیسی طیارہ بردار بحری جہاز(آئی اے سی) کو آتم نربھربھارت  کی ایک روشن مثال قرار دیا جو سمندری احاطے میں ہندوستان کے مفادات کو محفوظ بنائے گا

Posted On: 25 JUN 2021 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی 25 جون 2021: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  نے 25 جون 2021 کو کوچی میں میسرز کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ اوّلین دیسی طیارہ بردار بحری جہاز (آئی اے سی) کی تیاری کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ کے ہمراہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرم بیر سنگھ اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف، جنوبی بحری کمان  کے وائس ایڈمرل اے کے چاولہ بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع نے تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور انہیں نومبر 2020 کے دوران بیسن کے کامیاب ٹرائلز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اُنہیں اس کے بعد سے بہت سے دوسرے نیویگیشنل، مواصلاتی اور آپریشنل سسٹموں کے انضمام میں حاصل پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، آئندہ چند مہینوں میں اس کے پہلا کنٹراکٹر سی ٹرائلز (سی ایس ٹی) متوقع ہے۔

2022 کی پہلی ششماہی میں آئی اے سی کو آئی این ایس وکرانت کی حیثیت سے پانی میں اتارا جائے گا جو سب سے زیادہ مضبوط سمندری اثاثہ ہوگا۔ یہ جہاز میگ 29 لڑاکا طیارے، کاموف 31 ایئر ارلی وارننگ ہیلی کاپٹر ، ایم ایچ -60 آرملٹی رول ہیلی کاپٹر اور دیسی ساختہ تیار کردہ جدید لائٹ ہیلی کاپٹر آپریٹ کرے گا۔ یہ طویل فاصلے پرفضائی طاقت کے مظاہرے کی صلاحیت کے ساتھ ایک بے مثال فوجی آلہ پیش کرے گا جو ہوائی مداخلت ، اینٹی سر فیس لڑائی ، جارحانہ اور دفاعی کاؤنٹر ایئر ، ایئر بورن اینٹی سب میرین لڑائی اور ایئر بورن پیشگی وارننگ کا احاطہ کرے گا۔

اس دورے میں وزیر دفاع کیلئے ایک دفاعی نمائش کا انعقاد بھی  بحریہ کی مختلف جاری اختراعات ، دیسی ساختہ چیزوں اور عالمی وبا کووڈ 19 کے خلاف قوم کی جنگ کے ساتھ ہم آہنگ آپریشنوں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اہم نمائشوں میں آکسیجن ری سائیکلنگ سسٹم (او آر ایس) ، جو فی الحال میڈیکل سائنس اینڈ ٹکنالوجی برائے سری چترا تریونل انسٹی ٹیوٹ میں کلینیکل ٹرائلز سے گزر رہا ہے، نورکشک پی پی ای اور ماسک فی الحال پی ایم کیئرس اسپتالوں میں استعمال ہورہے ہیں۔ مریضوں کی نگرانی کا ریموٹ  نظام اور ایسی ہی بہت ساری اختراعات جنہوں نے سستی، موثر اور آسانی سے لائق استعمال  طبی حل فراہم کیے ہیں شامل تھے۔ وزیر دفاع نے سمُدرا سیٹو II اور آکسیجن ایکسپریس آپریشنز کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہیں سول ایجنسیوں جیسے اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ اور پی ایس اے آکسیجن پلانٹس پر خصوصی تربیت فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر دفاع نے نیوی چلڈرن اسکول کوچی کے طالب علم 10 سالہ ویر کشیپ سے بھی بات چیت کی ، جس نے تعلیم اور جدید بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے  ایک جدید بورڈ کھیل 'کورونا یوگا' تیار کرکے پردھان منتریبال پُرسکار 2021 جیتا ہے۔

وزیر دفاع کوہندستانی بحریہ کی جانب سے ’’ سوارنم وجے ورش ‘‘ منانے کے رُخ پر منصوبہ بندی کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ یہ ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں 1971 کی جنگ کی فتح اور ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی مناسبت سے مسلح افواج کے ذریعہ منایا جارہا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے جنوبی بھری کمان کے تحت کچھ تربیتی اداروں کا بھی دورہ کیا اور عالمی وباء  کووڈ 19 کے دوران بھی ہندوستانی بحریہ کی طرف سے نہ صرف ہندوستانی بحریہ کے افسران اور ملاحوں کو بلکہ دوسرے  غیر ملکی بحریوں کو بھی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے  کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے روایتی طور پر 'بڑا کھانا' کہلانے والے لنچ  پر کوچی علاقے کے افسران اور ملاحوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

وزیر دفاع نے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا  اور اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ "آتم نربھر بھارت" کی ایک روشن مثال قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی اے سی کے پاس ڈیزائن سے لے کر اسٹیل تک تقریبا 75 فیصد دیسی مواد ہے جن کا اسلحہ اور سینسر کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ ماڈل کے تحت پروجیکٹ 1-75 کے آر ایف پی کے لئے دفاعی حصول کونسل کی حالیہ منظوری کا ذکر کیا ، جس سے  مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کے دیسی فروغ کو مزید تحریک ملے گا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے طیارہ بردار بحری جہاز کی جنگی صلاحیت ، پہنچ اور موافقت پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے دفاع میں مضبوط صلاحیتوں کا اضافہ ہوگا اور بحری احاطے میں ہندوستان کے مفادات کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ اس حقیقت کی تعریف کرتے ہوئے کہ کووڈ 19 کے باوجود آئی اے سی کی تیاری کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی اے سی کو پانی میں اتارنا ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کیلئے قابل تحسین ہوگا۔

وزیر دفاع نے ایک مضبوط ہندوستانی بحریہ کے بارے میں حکومت کے عزم کی توثیق کی اور کہا کہ "کاروار میں آئی اے سی اور پروجیکٹ سی برڈ ، جو ایشیا کا سب سے بڑا بحری اڈہ ہوگا، ہماری مستقل توجہ کی مثال ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا جس میں مقامی تیاریوں پر زور دیا گیا ، جس سے ہندستانی بحریہ کی آپریشنل رسائی  اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے  بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو تقویت بخشنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امن ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے ایک مضبوط بحری فوج انتہائی ضروری ہے۔

گلوان واقعے پر جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کی سرگرم پیش قدمی والی تعیناتی نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ملک امن تو چاہتا ہے لیکن کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہندوستانی بحریہ  کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وزیر دفاع  نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم کے ساگر (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور سب کے لئے ترقی) کے وژن اور خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے ایک آزاد ، کھلے اور تمام خدمات کا احاطہ کرنے والے ہند بحر الکاہل کے وسیع مقصد کا اعادہ کیا۔

وزیر دفاع نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ کے دوران جہاز پر وبا  کے پھیلنے کے خطرے کے باوجود آپریشن سمدرا سیٹو I کے دوران بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے اور آپریشن سمدرا سیٹو ایل کے دوران بیرون ملک سے مائع میڈیکل آکسیجن برداری میں ہندوستانی بحریہ کی شراکت  کی تعریف کی۔

24 جون ، 2021 کو جناب راج ناتھ سنگھ نے جنوبی بحریہ کے اپنے دو روزہ دورے میں پروجیکٹ سی برڈ‘ کے تحت کاروار بحری اڈے کا دورہ کیا اور وہاں  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

****

U.No. 5898

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1730409) Visitor Counter : 235