نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے ز چگی ، نوخیزی اور بچپن میں موٹاپے کی روک تھام سے متعلق قومی کنونشن طلب کیا

Posted On: 25 JUN 2021 12:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25؍جون :نیتی آیوگ نے زچگی ، نوخیزی اوربچپن میں موٹا پے کی روک تھام متعلق  قومی کنونشن طلب کیا۔ یہ کنونشن نیتی آیوگ کے صحت کے ممبر ڈاکٹروی کے پال کی صدارت میں طلب کیاگیااورنٹریشن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈائرکٹر، ڈاکٹرہیمالتھانے اس کی مشترکہ طورپر صدارت کی ۔

 مسائل پیش کرتے ہوئے صحت اورنٹریشن ، نیتی آیوگ میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹرراکیش سروال نے موٹاپے کو ایک خاموش بیماری بتائی ۔نیشنل کنسلٹیشن گلوبل ایکسپرٹس میں اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندوں ، مرکزی وزارتوں اور قومی تحقیقی اداروں نے موٹاپے کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے متعلق اپنے اپنے ثبوت پیش کئے اورموٹاپے کو کم کرنے کے لئے بہترین طورطریقے پیش کئے ۔

یونی سیف کے چیف نٹریشن ارجن دی وگت نے ہندوستان میں زیادہ تغذیئے کے بڑھتے ہوئے بوجھ پرثبوت پیش کیا۔ آئی ای جی کے پروفیسرولیم جو نے ہندوستان کے مخصوص جغرافیے میں موٹاپے کے موجودہ اورابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں قیمتی اعدادوشمارپیش کئے۔

یونٹ اورپروگرام آفیسر(صحت اورتغذیہ ) ڈبلیو ایف پی کے سربراہ شاریقہ یونس نے موٹاپے کی روک تھام کے لئے خوراک پرمبنی گوناگوں سماجی ، سیفٹی نیٹس کی ضرورت پرزوردیا۔ صحت کے فروغ کی ڈویژن پی ایچ ایف آئی کی ڈائرکٹرمونیکااروڑانے نیشنل پروفیشنل آفیسر (نٹریشن ) ڈبلیو ایچ اوکی رچیتا گپتانے ہندوستانی ٹیلی ویژن پر  موٹاپے سے متعلق مارکٹنگ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔عالمی ماہرین ڈیکن یونیورسٹی میں پروفیسر کیتھرین بیک ہولر ، اور ورلڈ اوبی سٹی فیڈریشن کے پالیسی ڈائرکٹرٹم  لابسٹین نے بتایاکہ کس طرح موٹاپے والی آبادی ایک غیرصحت مندآبادی ہے اور جنگ فوڈ مارکیٹ پرجولاگت آتی ہے وہ لاگت موٹاپے سے نجات پانے کے لئے خرچ سے زیادہ ہوتی ہے ۔

کنونشن میں آیوش کی وزارت اورنوجوانوں کے امورکے محکمے کے سکریٹریوں نے صحت کے طورطریقوں کو فروغ دینے پراپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔ صحت وخاندانی بہبود کی وزارت ، خواتین وبچوں کی ترقی کی وزارت ، انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اوراطلاعات ونشریات کی وزارت کے سینئرافسروں نے رویے میں تبدیلی شروع کرنے کی ضرورت پرزوردیااور ساتھ ہی ساتھ ایک سازگارپالیسی کو پیش کرنے کے لئے بھی زوردیا۔ یونیسیف کے کنٹرنمائندے یاسمین حق نے اس کی توثیق کی ۔

اختتام میں نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹروی کے پال نے سرگرم اورصحت مند طرززندگی کو فروغ دینے کے لئے نوخیزی کو نشانہ بنانے کے لئے ایک کثیر شعبہ جاتی اپروچ کی ضرورت پرزوردیا۔  

 

****************

U-5893



(Release ID: 1730279) Visitor Counter : 141