نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کی بھارتی اولمپک ٹیم کے لئے مخصوص گیت کی شروعات کی
کھیلوں کی وزارت نے اولمپک کے موضو ع پر کوئز سیلفی پوائنٹ، بحث ومباحثے اور تبادلہ خیال جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ملک گیر سطح کی ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا مہم کی شروعات کی
Posted On:
24 JUN 2021 12:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍ جون : نوجوانوں اور کھیل کود کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نئی دہلی میں اولمپک دن کے موقع پر ٹوکیو اولمپکس کھیلوں کی بھارتی اولمپک ٹیم کے مخصوص تھیم گیت کی شروعات کی۔ اس موقع پر کھیلوں کی وزارت ،جی او آئی کے سکریٹری جناب روی متل ،آئی او اے کے صدر جناب نریندر بترا اور سکریٹری جنرل جناب راجیو مہتا اور ایس اےآئی ، ڈی جی ، جناب سندیپ پردھان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس گیت کو مشہور ومعروف پلے بیک گلوکار مہت چوہان نے تیار کیا اور گایا ہے، جب کہ ان کی اہلیہ پراتھنا گہلوت اس گیت کی نغمہ نگار ہیں۔
تھیم گیت کی شروعات کرتے ہوئے کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی کا یہ ویژن ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جانے والے بھارتی ایتھیلٹس کی مدد کرنے اور انہیں ترغیب دینے کے لئے پورے ملک کو ایک ساتھ آگے آنا چاہئے۔ مخصوص تھیم گیت کی آج کی گئی شروعات اس سمت میں ایک قدم ہے۔ مہت چوہان کے ذریعے جوش وخروش سے تیار کیا گیا اور گایا گیا یہ نغمہ ملک کی شان بڑھانے اور ہر ایتھلیٹ کو سب سے اونچے مقام تک پہنچانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکے گا۔
کھیلو کی وزارت نے اولمپک کے موضو ع پر کوئز سیلفی پوائنٹ، بحث ومباحثے اور تبادلہ خیال جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ملک گیر سطح کی ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا مہم کی شروعات کی۔میں ہر ہندوستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس تحریک میں شامل ہوں، تاکہ ہندوستان کے چوٹی کے ایتھیلٹ کا حوصلہ بلند ہو اور وہ ہندوستان کے لئے شہرت اور بھارت کی شان کو بڑھانے کے لئے اپنی زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔
آئی او سی کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا نے کہا کہ اس گیت کی شروعات سے میں چاہتا ہوں کہ سبھی ایتھلیٹس یہ سمجھ لیں کہ یہ محض ترغیب دینے والا نغمہ نہیں ہے بلکہ 1.4 بلین لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ آپ اپنی جانب سے بہترین کوششیں کریں گے اور ہمارے ملک کا نام روشن کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے آئی او سی سکریٹری جنرل جناب راجیو مہتا نے کہا کہ تھیم گیت یعنی گانے کا موضوع کافی ترغیب دینے والا ہے اور مجھے امید ہے کہ کھیلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے میں یہ ایتھلیٹس میں کافی جوش وخروش پیدا کرے گا۔
آئی او سی کی جانب سے ترغیب دینے والے اس نغمے کو تیار کرنے اور گانے کے لئے انہوں نے مہت چوہان کا شکریہ ادا کیا۔
جناب مہتا نے ہندوستان کے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور انڈین بیڈمنٹن ٹیم کے قومی چیف کوچ پی گولی چند اور دھیان اسپورٹس کے ساتھ آئی او اے کی شراکت داری کا اعلان کیا تاکہ تمام ایتھلیٹس اور ٹوکیو کے لئے بھارتی دستے کے ہر رکن کے لئے ایک مضبوط میڈی ٹیشن ڈیوائسز فراہم کیا جاسکے، جس سے ایتھلیٹ ٹوکیو میں اولمپکس گاؤں میں الگ تھلگ رہتے ہوئے اپنی ذہنی تیاریوں کو برقرار رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش ر- ق ر)
U-5849
(Release ID: 1730004)
Visitor Counter : 286
Read this release in:
Punjabi
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam