خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

32 لاکھ سے زائد فیلڈ کارکنان اور 82 لاکھ سے زائد مستفیدین نے بین الاقوامی یوم یوگ 2021 تقریبات میں شرکت کی


تقریب میں مجموعی طور پر 4228802 بچوں، 2272197 نوعمربچوں اور 1737440 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین نے شرکت کی

Posted On: 23 JUN 2021 5:25PM by PIB Delhi

بین الاقوامی یوم یوگ 2021 کے موقع پر 21 جون 2021 کو مجموعی طور پر 4228802 بچوں، 2272197 نوعمر بچوں اور 1737440 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین نے اپنی بہتر صحت اور خیر و عافیت کے لئے یوگ ماڈیول میں حصہ لیا۔ 32 لاکھ سے زائد فیلڈ کارکنان اور 82 لاکھ سے زائد مستفیدین نے اس تقریب میں  شرکت کی۔

 


اروناچل پردیش

 

انڈومان اور نکوبار

 

 

جھارکھنڈ

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے عوامی صحت اور خیرو عافیت کے شعبے میں طویل مدتی فوائد حاصل کرنے کے لئے تال میل پیدا کرتے ہوئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ یوم یوگ تقریب میں اچھی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں اور تمام حصہ داران نے بھی متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

کرناٹک

جاری کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے، لوگوں نے نہ صرف اپنے گھروں میں اپنے کنبے کے اراکین کے ساتھ بلکہ آنگن واڑی مراکز پر بھی یوگ کی مشق کی۔ وزارت کے ذریعہ پروگرام سے متعلق فیلڈ کارکنان اور مستفیدین کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک ہیش ٹیگ #بی وِد یوگا بی ایٹ ہوم، بھی جاری کیا گیا ۔

 

 

منی پور

 

 

 

 

 

میگھالیہ

 

مدھیہ پردیش

ناگالینڈ

وزارت آیوش نے لوگوں کی آن لائن شراکت داری کو آسان بنانے کے لئے سوشل اور ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے، 5 منٹ کے یوگ پروٹوکول سمیت مختلف مختصر ویڈیوز تیار کیے تھے، ساتھ ہی کووِڈ۔19 سے تحفظ کے لئے تناؤسے نمٹنے کے لئے یوگ پروٹوکول، کام کرنے والے لوگوں، طلبا، کنبے وغیرہ کے لئے یوگ سمیت مختلف مختصر ویڈیوز تیار کی تھیں۔ اس سلسلے میں، تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ فیلڈ افسران کو ازخود مشق کے لئے مختلف یوگ ماڈیول پر مبنی ویڈیوز کا استعمال کرنے اور تمام مستفیدین کے ساتھ ساجھا کرنے کی ہدایت دیں۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U:5832



(Release ID: 1729920) Visitor Counter : 126